سکھر ، شیڈکالونی بلدیاتی مسائل کا گڑھ بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) انتظامیہ بالخصوص بلدیاتی نمائندگان کی عدم توجہی، ریلوے انجن شیڈ کالونی بلدیاتی مسائل کا گڑھ بن گئی، نکاسی آب نظام سمیت صفائی کے ناقص انتظامات، رہائشی سمیت آمد و رفت میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا، شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی، علاقہ مکینوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت بلدیاتی نمائندگان کی عدم توجہی اور ناقص کارکردگی کی بدولت نیو پنڈ عقب ریلوے اسٹیشن کے قائم ریلوے کالونیوں میں بلدیاتی مسائل میں آئے روز اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، نکاسی آب مفلوج ہونے کے باعث نالیوں اور گٹروں کے پانی نے تالاب کی شکل اختیار کر لی ہے، جبکہ ریلوے کالونیوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں، گندگی کے ڈھیر اور نکاسی کے کھڑے پانی کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، ریلوے کالونیوں میں رہائش پذیر ریلوے ملازمین سمیت دیگر مکینوں کا کہنا ہے کہ ریلوے کالونی میں صفائی کے ناقص انتظامات کے حوالے سے متعلق عملے سمیت یوسی چیئرمین و عوامی نمائندگان کو کئی بار تحریری شکایات کر چکے ہیں لیکن انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندگان ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، شکایات کے باوجود کوئی افسر کان دھرنے کو تیار نہیں ہے۔ متاثرہ علاقہ مکینوں نے حکام سے نوٹس لے کر ریلوے کالونیوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-21
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے مسائل حل کرنے پر بھر توجہ دے رہی ہے ڈینگی وائرس سے بچاو کے لیے اسپرے کرائے جارہے ہیں ہم صرف باتیں نہیں کام کرنے پر بھی یقین رکھتے ہیں یہ بات انھوں نے ٹنڈوجام راول ہاوس میں اپنے حلقے کی عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کہی انھوں نے میں اپنے حلقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لے رہا ہوں اور ان میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے کہا کہ ہم صرف باتوں پر نہیں کام پر بھی یقین رکھتے ہیں اور میرا حلقہ اس کامنہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا ڈینگی وائر س سے بچاو کے لیے روزانہ اسپرے کرایا جارہا ہے اور اسپتالوں میں بھی حکومت کی جانب سے علاج کرایا جارہا ہے اور جن علاقوں میں اسپرے نہیں ہوئے ہیں ان کا جائزہ لیا جارہا ہے انھوں نے کہا بلدیاتی اداروں کو ہم وقت پر عوام کی خدمت کے لیے فنڈز فراہم کر رہے ہیں اگر عوام کو پھر بھی سہولت میسر نہ ہو تو عوام کی شکایت پر کام نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی انھوں نے کہا ہماری اصل طاقت عوام ہے اور ہم سیاست اپنی عوام کی خدمت کے لیے کر رہے ہیں انھوں کہا پیپلزپارٹی کے مخالفین کے پاس سوا باتیں کرنے کچھ کام نہیں ہے اس لیے ہم اپنی توجہ ان کے بجائے عوام کی خدمت پر دے رہے ہیں اس موقع پر انھوں عوامی شکایات سنی اور ان کے حل کرنے کے لیے احکامات جاری کیے۔