حزب اللہ نے مزید زور دیا کہ یمن کی انصار اللہ کے خلاف امریکہ کا ظالمانہ فیصلہ صیہونی حکومت کی حمایت کے طور پر کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ یمنی قوم کو فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کا مقابلہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کی انصاراللہ کے خلاف امریکہ کی جارحانہ کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں یمن کی تحریک انصار اللہ کا نام دہشت گردی کی نام نہاد فہرست میں دوبارہ شامل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم امریکہ کے اس ظالمانہ اقدام کو یمنی قوم پر براہ راست حملہ سمجھتے ہیں۔ یہ امریکی حکومتیں ہیں جنہیں دہشت گردی کی فہرست میں شامل کر لینا چاہئے، کیونکہ وہ خطے کی قوموں کے خلاف یکے بعد دیگرے دہشت گردانہ کارروائیوں کا ارتکاب کرتی آ رہی ہیں۔ حزب اللہ نے مزید زور دیا کہ یمن کی انصار اللہ کے خلاف امریکہ کا ظالمانہ فیصلہ صیہونی حکومت کی حمایت کے طور پر کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ یمنی قوم کو فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اور خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کا مقابلہ کرنے سے نہیں روک سکتا۔ حزب اللہ نے مزید کہا ہمیں غزہ کی حمایت کے یمنی کردار اور باوقار موقف پر فخر ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یمن مزاحمت کا راستہ جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حزب اللہ نے انصار اللہ کی حمایت کے خلاف یمن کی

پڑھیں:

پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے تین کھلاڑی ون ڈے ڈیبیو کریں گے جبکہ ڈیوالڈ بریوس کندھے کی انجری کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 3 مزید بجلی گھروں کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ
  • 27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، پی پی رہنما ناصر حسین شاہ
  • لبنان کیلئے نیتن یاہو کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا
  • پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • ایک یمنی کا بے باک تجزیہ
  • امریکا سے تعاون تب تک نہیں ہوسکتا جب تک وہ اسرائیل کی حمایت ترک نہ کرے، آیت اللہ خامنہ ای
  • امریکا کو مشرق وسطیٰ میں اپنی مداخلت کو بند کرنا ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای
  • بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا اللہ تارڑ
  • 13 آبان استکبارستیزی اور امریکہ کے خلاف جدوجہد کی علامت ہے، حوزه علمیہ قم
  • عراق میں نیا خونریز کھیل۔۔۔ امریکہ، جولانی اتحاد۔۔۔ حزبِ اللہ کیخلاف عالمی منصوبے