صدر ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز


اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 8فیصد پر لانے کی گنجائش موجود ہے، شرح سود میں 5فیصد کمی کی جائے ، عاطف اکرام شیخ
حالیہ ہفتے مہنگائی بڑھنے کی شرح صفر اعشاریہ52فیصدکی کم ترین سطح پر آگئی،پالیسی ریٹ کی دوہرے ہندسے کی شرح غیر منصفانہ ہے


اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 8فیصد پر لانے کی گنجائش موجود ہے، مرکزی بینک پیر کو ہونیوالے مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں 5فیصد کمی کرے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرا م شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ ہفتے مہنگائی بڑھنے کی شرح صفر اعشاریہ 52فیصدکی کم ترین سطح پر آگئی ہے،پالیسی ریٹ کی موجودہ دوہرے ہندسے کی شرح غیر منصفانہ ہے، مہنگائی میں کمی کے باوجود بلند شرح سود کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے،معاشی اشاریے مثبت،مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود میں 5فیصد کمی سے بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے، پیسے کی سرکولیشن بڑھنے سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، شرح سود میں بڑی کمی ملکی معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہے ، شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی، معیشت ٹریک پر آ چکی ،پائیدار معاشی استحکام کیلئے کاروبار دوست اقدامات ناگزیر ہیں ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صدر ایف پی سی سی آئی

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقی پذیر ایشیا اوربحرالکاہل کے ملکوں کی معیشتوں پر رپورٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک نیپاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی،پاکستان میں شرح نمو تین فیصد رہنے کا امکان ہے،مہنگائی میں کمی کی وجہ خوراک اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی،پاکستان میں 26-2025 کے دوران 5.8 فیصد مہنگائی کی پیش گوئی برقرار ہے،پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

امریکا کی جانب سیاضافی ٹیرف عائدکرنے سے ایشیائی ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،،عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باعث برآمدات میں کمی آئے گی،جنوبی ایشیا میں2026 میں معاشی ترقی 6.2، مہنگائی 4.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ
  • پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ
  • 2 ماہ میں فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان، حکومت کا بجلی خریداری کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
  • اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کریں گے( ملی یکجہتی کونسل)
  • اسحاق ڈار نے بھی غزہ میں خوراک کی قلت دور کرنے کا مطالبہ کر دیا
  • برطانوی رکنِ پارلیمان کا اپنے ملک سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
  • ٹی ٹی پی کے نمبرز اور گروپس بلاک کیے جائیں، وزیر مملکت طلال چوہدری کا واٹس ایپ سے مطالبہ
  • پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک  
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں اس سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی
  • اے ڈی بی کی پاکستان میں مہنگائی اور معاشی ترقی کی شرح میں کمی کی پیشگوئی