بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور مسلمان فلمساز انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)فلم ساز ملیالم فلم انڈسٹری میں اپنی مزاحیہ فلموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ ان کا اصل نام ایم ایچ رشید تھا اور وہ معروف اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر رفیع کے چھوٹے بھائی تھے۔فلمساز شفیع کو 16 جنوری کو فالج کا دورہ پڑنے کے بعد کوچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ کئی دن تک انتہائی نگہداشت میں زیرِ علاج رہنے کے بعد 25 جنوری کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔فلم ساز شفیع اور رفیع مرحوم فلمساز صدیقی کے بھتیجے تھے۔
شفیع نے 90 کی دہائی میں صدیقی کے ساتھ کئی فلموں میں بطور معاون کام کیا۔ بعد ازاں 2001 میں جیارام کی فلم ’’ون مین شو‘‘ سے بطور ہدایت کار کیریئر کا آغاز کیا۔شفیع کی مشہور فلموں میں ’’کلیانارامن‘‘، ’’پولیوال کلیانم‘‘ اور مموٹی کی فلم ’’تھومنوم مکالم‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم اوپنر کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 1966 میں انگلینڈ کے خلاف ایک مڈل آرڈر کھلاڑی کے طور پر کیا تھا۔ کیتھ سٹیک پول بلے بازی کے ساتھ ساتھ لیگ سپن بولر بھی تھے، لیکن 1969 کے اوائل میں انہوں نے بل لاری کے ساتھ اوپننگ کی۔
کیتھ سٹیک پول نے 43 ٹیسٹ میچز اور 6 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ ان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2807 رنز تھے، جن میں 7 سینچریاں اور 14 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ ان کی سب سے بڑی اننگز 1970 میں انگلینڈ کے خلاف گابا کے میدان پر 207 رنز کی تھی۔ ان کی پہلی ٹیسٹ سینچری 1969 میں کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف تھی۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا: جانوروں کے تحفظ سے وابستہ کارکن نے پرندے کی مدد کیسے کی؟
کیتھ سٹیک پول 1972 کی ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان تھے اور 1973 میں انہیں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز بھی ملا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئر مائیک بیرڈ نے انہیں کرکٹ کے کھیل کا عظیم کھلاڑی قرار دیا ہے اور کہا کہ انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
کیتھ سٹیک پول نہ صرف آسٹریلیا اور وکٹوریہ کے لیے شاندار کھلاڑی تھے، بلکہ میڈیا، ریڈیو اور ٹی وی پر ان کی کمنٹری نے نئی نسل کے لیے ایک مشعل راہ کا کام کیا۔ ان کا ٹیسٹ کرکٹ کیریئر 1974 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ کے ساتھ ختم ہوا۔
انہوں نے 1971 میں کرکٹ کے پہلے ون ڈے میچ میں حصہ لیا اور 1974 میں کرکٹ کے لیے خدمات کے عوض ایم بی ای سے نوازے گئے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 10 ہزار ایک سو رنز بنائے اور 148 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ایک ممتاز ٹی وی اور ریڈیو مبصر بھی تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلوی ٹیم آسٹریلیا کیتھ سٹیک پول