کراچی میں سردی کی شدت پھر بڑھ گئی، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ جاری
—فائل فوٹوپنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے درجۂ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 26 اپریل سے 01 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمۂ متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر الرٹ رہیں۔
سندھ اور پنجاب کے مخلتف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمۂ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے حکّام کا کہنا ہے کہ اربن سینٹرز، پبلک پارکس، کمیونٹی ہالز، یونین کونسل دفاتر اور دیگر لوکل گورنمنٹ بلڈنگز میں عارضی اور مستقل کولنگ شیلٹرز کا انتظام کیا جائے۔
حکّام نے کہا کہ مارکیٹس، بس اسٹاپ، مذہبی عبادت گاہوں پر ہائیڈریشن پوائنٹس اور پانی کی دستیابی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔