آزادی صحافت پر حملہ قبول نہیں، حافظ نعیم نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
آزادی صحافت پر حملہ قبول نہیں، حافظ نعیم نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو شکت دینا حق کی فتح ہے، اسرائیل شکست کھا چکا ہے، یہ اسرائیل کی شکت نہیں، امریکا کی بھی شکست ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سب مل کر فیک نیوز کا سدباب کریں، آواز بند کرنیکی کوشش کرنا قابل قبول نہیں، پیکا ایکٹ سے متعلق جماعت اسلامی صحافتی تنظیموں کے ساتھ ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہروہ اقدام کرنا چاہیے جس سے آزادی اظہار پر حملہ نہ ہو، صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں ملنی چاہئیں، حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے، ہم اسے قبول نہیں کرتے، 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا فیک نیوز نہیں ہونی چاہیے، مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، حکومت پیکا آرڈیننس سے قبل مشاورت کرتی تو بہتر ہوتا، ہم صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایک کوڈ آف کنڈکٹ ضرور بننا چاہیے لیکن آزادی پر حملہ بھی قبول نہیں کریں گے۔اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے پر امیر جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ حماس نے سبق دیا ہے کہ مزاحمت میں زندگی ہے، فلسطینیوں نے 7اکتوبر 2023 میں ہی اسرائیل کو شکست دی تھی، پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا لیکن فلسطینی جھکے نہیں، حق اور سچ پر کھڑے ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کرناچاہیے۔حافظ نعیم کا کہنا تھا حماس نے اسرائیل کے ساتھ جو کچھ کیا ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کو شکت دینا حق کی فتح ہے، اسرائیل شکست کھا چکا ہے، یہ اسرائیل کی شکت نہیں، امریکا کی شکست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ، امریکی ریاست کا ایک ایجنڈا ہے، صدر تبدیل ہوا، پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، امریکی عوام حماس کو پسند کرتے ہیں، حماس جمہوری فورس ہے، الیکشن جیتے لیکن انہیں حکومت کرنے نہیں دی گئی، 15 ماہ کے بعد ایک امن معاہدہ ہوا ہے، یہ حماس کی فتح ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قبول نہیں حافظ نعیم پر حملہ
پڑھیں:
سینیٹ انتخاب میں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے: نعیم الرحمٰن
جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے انتخاب میں جو شرمناک کھیل کھیلا گیا، وہ افسوسناک ہے۔
سرگودھا میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کا کردار شرمناک ہے۔
یہ بھی پڑھیے اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰنان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی نوراکشتی دیکھ کر عوام کو ان کے چنگل سے نکلنا ہو گا، پنجاب حکومت سندھ کی طرح بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرنے جا رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں عوام سے 244 ارب روپے ناجائز وصول کیے گئے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں حکومتی پالیسیوں نے زراعت کا بیڑہ غرق کر دیا، ہمیں کسان دشمن پالیسیاں منظور نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔