انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مزید 4 کیٹیگریز میں سالانہ ایوارڈز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اتوار کو مزید 4 کیٹیگریز میں سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق سری لنکا کے ابھرتے ہوئے بیٹر کامندو مینڈس ’ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر‘ جبکہ رچرڈ النگ ورتھ’امپائر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ لے اڑے، ان کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ایوارڈز کے اعلانات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے مطابق اتوار کو اس نے مزید 4 کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔
آئی سی سی کے اعلان کے مطابق سری لنکا کے مایہ ناز بیٹر کامندو مینڈس کو ایمرجنگ پلیئرآف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا کیا گیا ہے، کیونکہ کامندو مینڈس نے سال 2024 میں 9 ٹیسٹ میچ کھیل کر 1047 انفرادی رنز اسکور کیے ہیں۔
آل راؤنڈر کیٹیگری میں آئی سی سی نے نمیبیا کے آل راؤنڈر گیرہارڈ ایرسمس کو ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا ہے، گیرہارڈ ایرسمس نے سال 2024 میں 25 میچز کھیل کر 727 رنز اسکور کیے اور 36 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔
ادھر سال 2024 کے بہترین امپائر کا ایوارڈ انگلینڈ کے رچرڈ النگ ورتھ کو دیا گیا ہے اسی طرح ویمن ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ متحدہ عرب امارات ( یواے ای) کی کپتان ایشا اوزا کو دیا گیا ہے۔ خواتین کی کیٹیگری میں ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اینری ڈرکسن کو دیا گیا ہے۔
اسی طرح آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ارشدیپ سنگھ جبکہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ میلی کیر کو دیا گیا ہے۔
مزید کیٹیگریز میں ایوارڈ کے اعلان کا شیڈولپیر 27 جنوری کو آئی سی سی سال کے بہترین ون ڈے کرکٹر، آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا جائے گا۔
اسی طرح منگل 28 جنوری کو آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی ایئر کے لیے ریچل ہیہو فلنٹ ٹرافی اور سرگارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انگلینڈ ایشا اوزا ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈز پلیئر آف دی ایئر سری لنکا کامندو مینڈس کپتان کرکٹر کیٹیگریز مینز ویمنز یو اے ای.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل انگلینڈ ایشا اوزا ایمرجنگ پلیئر ا ف دی ایئر ایوارڈز پلیئر ا ف دی ایئر سری لنکا کامندو مینڈس کپتان کرکٹر کیٹیگریز ویمنز یو اے ای انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹر آف دی ایئر کا ف دی ایئر کا ایوارڈ پلیئر ا ف دی ایئر کو دیا گیا ہے کیٹیگریز میں کامندو مینڈس کا اعلان
پڑھیں:
پاریش راول نے نیشنل ایوارڈز سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
معروف بھارتی اداکار پاریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے نیشنل ایوارڈز جیسے معتبر اعزازات بھی لابنگ سے مکمل طور پر پاک نہیں ہیں۔
ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں راول نے بتایا کہ جس طرح آسکر ایوارڈز میں لابنگ ہوتی ہے اور اثرو رسوخ کی بنیاد پر ایوارڈز خریدے یا دیے جاتے ہیں، ویسی ہی سرگرمیاں بھارت کے نیشنل ایوارڈز میں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔
1993 میں نیشنل ایوارڈ وصول کرنے والے اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ نیشنل ایوارڈز میں لابنگ کا عنصر کم ہے، لیکن دیگر فلمی ایوارڈز کے مقابلے میں اسے زیادہ معتبر سمجھا جاتا ہے۔
اداکار کے مطابق آسکر سمیت دنیا بھر کے بڑے ایوارڈز میں نیٹ ورکنگ اور ذاتی تعلقات نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ بقول پاریش راول ’لابنگ کے لیے بڑی پارٹیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں‘۔
پاریش راول نے مزید کہا کہ وہ ایوارڈز سے زیادہ ہدایت کاروں اور مصنفین کی جانب سے ملنے والی تعریف کو اہمیت دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہی ہے کہ ان کا کام تخلیقی ٹیم کو متاثر کرے۔