مردان؛ کاٹلنگ میں دو اوباشوں کی 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی، وڈیو وائرل کردی، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
مردان:
تحصیل کاٹلنگ کے علاقے الوجنگہ میں پندرہ سالہ لڑکے کو دو افراد نے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا دیا اور ویڈیو بھی بنائی، پولیس نے وڈیو وائرل ہونے پر ایف آٸی آر درج کر لی، تاہم ملزمان گرفتار نہ کیے جا سکے۔
کاٹلنگ تحصیل تھانہ چھانونہ میں درج ایف آٸی آر کے مطابق 15 سالہ حارث ولد اعتبار کے ساتھ دو افراد نے زبردستی بدفعلی کی اور ویڈیو بھی بناتے رہے، اہلخانہ یا پولیس کو بتانے پر ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی،متاثرہ لڑکے کی جانب سے والدین کو آگاہ کرنے پر ملزمان نے وڈیو سوشل میڈیا گروپس میں واٸرل کردی۔
متاثرہ خاندان نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا، تاہم مبینہ طور پر پولیس ایف آٸی آر درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہی لیکن ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کے خلاف ایف آٸی آر درج کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے مطابق گرفتا کر لیا جائے گا، مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ نامناسب وڈیو سوشل میڈیا گروپس میں وائرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت بھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف ا ٸی ا ر
پڑھیں:
9 مئی مقدمہ: پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) میں 9 مئی کو شاہ فیصل تھانے میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر، فہیم خان اور شاہنواز جدون سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
اے ٹی سی نے 17 ملزمان پر مقدمے میں فرد جرم عائد کی تاہم کمرہ عدالت میں موجود ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔