محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 28 جنوری کو شب معراج کے موقع پرتعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں 28 جنوری کو تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو شب معراج کی وجہ سے بند رہیں گے۔شب معراج 27 رجب کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے۔پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں لے جایا گیا، جہاں اللہ رب العزت نے اپنے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا۔ہر سال فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ شب معراج مناتے ہیں، مساجد میں خصوصی اجتماعات اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
متھیرا وڈیو شیئر کرنے پر چاہت فتح علی پر برہم، سخت ردعمل دے دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ تعلیم
پڑھیں:
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین نے بعض افراد کی جانب سے یونیورسٹی امور میں مداخلت کے خلاف وزیر اعلیٰ سندھ کو استعفیٰ پیش کردیا۔
ڈاکٹر ثمرین حسین نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ استعفیٰ منظور ہونے تک روزمرہ کے امور انجام دیتی رہیں گی۔
انھوں نے کہا کہ وہ ڈکٹیشن نہیں لیں گی، میرٹ کے خلاف بھرتی ہونے دیں گی نہ باڈیز میں تقرری کریں گی۔
ڈاکٹر ٹمرین کا کہنا تھا کہ صرف اپنا لیپ ٹاپ اور اپنی گاڑی دفتر سے ساتھ لائی ہوں، سرکاری ڈرائیور بھی یونیورسٹی چھوڑ دیا تھا جبکہ سرکاری گاڑی کبھی زیر استعمال نہیں رہی۔