واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کیلیفورنیا:واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اب ایک ہی ڈیوائس پر متعدد واٹس ایپ اکاؤنٹس کو آسانی سے منظم کیا جا سکے گا۔
یہ نیا فیچر ایپل کے ٹیسٹ فلائٹ بیٹا پروگرام کے تحت جاری کیا گیا ہے، اور جلد ہی یہ تمام آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کی بدولت اب صارفین کو اضافی ڈیوائسز کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ ایک ہی فون پر مختلف اکاؤنٹس کا انتظام کر سکیں گے۔
پہلے، اضافی اکاؤنٹس سیٹ اپ کرنے کے لیے صارفین کو دوسرے فون نمبر یا ایسا فون درکار تھا جو ایک سے زیادہ سم کارڈز کو سپورٹ کرتا ہو۔ لیکن اس نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ، اب صارفین کو ایک ہی ڈیوائس پر یہ تمام اکاؤنٹس منظم کرنے کی سہولت ملے گی۔
آئی فون صارفین اس فیچر کے ذریعے دو طریقوں سے نیا اکاؤنٹ شامل کر سکیں گے: پہلے، ڈیوائس کو پرائمری اکاؤنٹ کے طور پر سیٹ اپ کرنا ہوگا، اور پھر نئے اکاؤنٹ کے لیے QR کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔
WABetaInfo نے اس فیچر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس کا انتظام مزید آسان اور سہل ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: آئی فون صارفین واٹس ایپ کے لیے
پڑھیں:
نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کروادی
ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کےلیے ایک اور سہولت متعارف کروادی۔
اب مخصوص یونین کونسل (یو سی) کے شہری اپنے گھر بیٹھے اپنے نکاح کا آن لائن اندارج کروا سکیں گے۔
نادرا کے مطابق ابتدا میں محدود پیمانے پر یونین کونسل میں نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصدر شہریوں کے لیے خدمات تک رسائی مزید آسان بنانا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے نکاح کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں کروا یا جا سکتا ہے، اس کے بعد اپنا میرج رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ موبائل ایپ کے آئی ڈی والٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
نادرا کے مطابق ابتدائی مراحل میں یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع چکوال، جہلم اور ننکانہ صاحب میں فراہم کی گئی ہے۔
اب چکوال کی 71 یونین کونسلز، جہلم کی 44 یونین کونسلز اور ننکانہ صاحب کی 65 یونین کونسلز کے شہری اپنے گھروں میں آرام سے اس سہولت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ یہ سہولت بہت جلد مرحلہ وار پاکستان بھر میں فراہم کر دی جائے گی۔