بی جے پی آئینی اقدار کو کمزور کر رہی ہے، ملکارجن کھڑگے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کانگریس صدر نے سماجی انصاف کی لڑائی جاری رکھتے ہوئے ملک کی جمہوری اور اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے کیلئے کانگریس پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے اس پر آئینی اقدار کو کمزور کرنے اور اقتصادی محاذوں پر ناکام رہنے کا الزام لگایا۔ بھارت کو تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے کے نریندر مودی کے دعوے پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے بیانات کے باوجود ہندوستان پانچویں سب سے بڑی معیشت بنا ہوا ہے، جبکہ یہ مقام کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں حاصل کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی اقتصادی پالیسیوں نے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی جدوجہد کو نظر انداز کرتے ہوئے امیروں کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے معیشت کی تعمیر کے لئے کام کیا، لیکن بی جے پی کے دور حکومت میں کوئی معنی خیز پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب کے درمیان عدم مساوات بڑھتی جا رہی ہے اور توجہ چند منتخب افراد کو فائدہ پہنچانے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر جمہوری اداروں کو کمزور کرنے، خود مختار اداروں میں مداخلت اور اقتدار کو مرکزیت دینے کا الزام لگایا۔ وفاقیت کے کمزور ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کے اختیارات کو کم کر رہا ہے۔ کانگریس صدر نے سماجی انصاف کی لڑائی جاری رکھتے ہوئے ملک کی جمہوری اور اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے کانگریس پارٹی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کرتے ہوئے بی جے پی
پڑھیں:
چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کا دورہ ہنگری
بیجنگ : ہنگری کی قومی اسمبلی کے اسپیکر لازلو کوورکی دعوت پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے ہنگری کا سرکاری دورہ کیا۔منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے بوڈاپیسٹ میں ہنگری کے صدر اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اسپیکر لازلو کوور سے بھی بات چیت کی۔ ہنگری کے اسپیکر کے ساتھ بات چیت میں چاؤ لہ جی نے کہا کہ چین کی قومی عوامی کانگریس ہنگری کی قومی اسمبلی کے ساتھ مل کر گزشتہ سال چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ ہنگری کے اہم ثمرات پر عمل درآمد کرنے اور چین ہنگری تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ فریقین کو خصوصی کمیٹیوں، فرینڈشپ گروپس، چین کی قومی عوامی کانگریس کے نمائندوں اور پارلیمنٹیرینز کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانا ہوگا اور بین الپارلیمانی یونین جیسے کثیر الجہتی فورمز میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ہنگری کے اسپیکر نے کہا کہ ایک ترقی کرتا ہوا چین عالمی امن و ترقی اور کثیر الجہتی دنیا کی تعمیر کو فروغ دینےکے لئے سازگار ہے اور ہنگری کے مفاد میں بھی ہے۔ ہنگری کی قومی اسمبلی چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے جنرل آفس کی جانب سے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کا مشاہدہ کیا ۔
Post Views: 7