Daily Pakistan:
2025-09-18@20:54:45 GMT

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پاگئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پاگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کا وفد اسد قیصر کی سربراہی میں کل سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملے گا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے کل ملاقات طے پاگئی ہے اور اسد قیصر کی سربراہی میں وفد ملاقات کرے گا۔

پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب اور صاحبزدہ حامد رضا سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔وفد کی ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما حسین یوسفزئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی پہنچایا ہے۔ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی امور اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کےایجنڈے پر بات ہوگی جبکہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ نکات کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔اس حوالے سے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

بلوچستان بلدیاتی انتخابی نتائج جاری: آزاد امیدوار سرفہرست، جے یو آئی دوسرے نمبر پر رہی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مولانا فضل پی ٹی آئی

پڑھیں:

حفیظ الرحمان چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر بحال، سنگل بنچ کا فیصلہ معطل 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفیظ الرحمان  کو چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر بحال کر دیا 

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔عدالت نے  سنگل  بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حفیظ الرحمان کو چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر بحال کردیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے: مولانا فضل الرحمٰن
  • حفیظ الرحمان چیئرمین پی ٹی اے کے عہدے پر بحال، سنگل بنچ کا فیصلہ معطل 
  • مولانا ہدایت الرحمن کی ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے سے ملاقات
  • امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، مسلمہ امہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے،مولانا فضل الرحمان
  • فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، امت مسلمہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • امت مسلمہ کو باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین
  • ٹک ٹاک کی ملکیت کا معاملہ، امریکا اور چین میں فریم ورک ڈیل طے پاگئی