لندن میں شریف خاندان کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پُرتشدد حملے کا خطرہ ہے، میٹ پولیس نے شریف خاندان کے ارکان کو اس حوالے سے خبردار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جاکر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کیا۔

پولیس نے شریف فیملی کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور آمد و رفت میں احتیاط برتیں۔دو ہفتہ قبل گلفام حسین کو پولیس نے ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا تھا جبکہ انہیں فلیٹس کے قریب آنے سے منع کردیا گیا تھا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گلفام حسین کی گرفتاری کا ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے انتباہ سے تعلق نہیں۔شریف خاندان نے حملے کے خطرے سے متعلق رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔ شریف خاندان کے بیشتر افراد اب پاکستان منتقل ہوچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شریف خاندان کے کے ارکان پولیس نے

پڑھیں:

   نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لندن (این این آئی)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف پاکستان پہنچ گئے۔نواز شریف کا طیارہ لوٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔واضح رہے کہ آج جمعہ کو جاتی امراء میں نواز شریف سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے جہاں پارٹی سربراہ کو سیاسی صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف جمعے، ہفتے اور اتوار کو ن لیگ کے سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے راوی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
  • سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
  • شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑجاتی ہے ، پی ٹی آئی رہنما
  •    نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
  • شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑھ جاتی ہے، پی ٹی آئی رہنماوں کی حکومت پر تنقید
  • ’شریف خاندان کے اقتدار میں ملکی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے‘، پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومت پرسخت تنقید
  • سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
  • نوازشریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • نوازشریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ 
  • ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا گیا