اسلام آباد (آن لائن) ایف بی آر نے گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ایف بی آر کے جاری خط میں کہا گیا کہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات عملے کو فراہم کی جا رہی ہیں، جیسے گریڈ17 اور 18 کے افسران کو دی جائیں گی، گریڈ19 اور اس سے اوپرکے اسٹاف کو گاڑیاں نہیں دی جائیں گی، گاڑیاں دفاتر کردی جائیں گی نا کہ افسران کو، گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کے لیے ان پر ایف بی آر کے اسٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے۔ قانون کے مطابق گاڑی مقامی طور پر مینوفیکچرر یا ان کے ایجنٹ سے خریدنے کی اجازت ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایف بی ا ر جائیں گی

پڑھیں:

مریم نواز کامری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال کا اچانک معائنہ، مریضوں سے ملاقات

مری: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ملکہ کوہسار سے واپسی کے دوران مغل آباد کے قریب ایکسپریس وے پر قائم فیلڈ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے فیلڈ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ نے موقع پر تعینات ڈاکٹرز اور طبی عملے سے ملاقات کی اور ان سے فیلڈ ہسپتال کی ورکنگ اور سہولتوں کی دستیابی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ مریم نواز شریف نے مریضوں اور ان کے ہمراہ موجود اہل خانہ سے بھی گفتگو کی اور ان کے تاثرات سنے۔
ایک مریض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ دشوار گزار راستوں سے گزرے بغیر علاج کی سہولتیں گھر کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔ یہ ایک شاندار اقدام ہے، خاص طور پر ضعیف خواتین اور بزرگ مریضوں کے لیے۔
وزیراعلیٰ نے مریضوں کو دی جانے والی مفت ادویات اور میڈیکل ٹیسٹ کی سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے فیلڈ ہسپتال اب خود چل کر ان کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل سے اب تک سوا کروڑ سے زائد مریض استفادہ کر چکے ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • درآمدی ڈیوٹی میں کمی، چھوٹی گاڑیاں خریدنے والوں کوکتنا فائدہ ہو گا؟
  • 10 محرم الحرام: پاکستان ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے
  • فیلڈ مارشل کے بعد ائیر چیف مارشل کا دورہ امریکا
  • مریم نواز کامری سے واپسی پر فیلڈ ہسپتال کا اچانک معائنہ، مریضوں سے ملاقات
  • کراچی: ’را‘ کیلئے کام کرنیوالے ملزمان ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے
  • مریم نواز مری سے واپسی پر فیلڈ اسپتال دیکھ کر رک گئیں، سہولیات کا جائزہ
  • فیلڈ مارشل کا بیانیہ، بھارت کا وجود ٹوٹنے کی طرف
  • پختونخوا؛ محکمہ صحت کے پبلک ڈیلنگ دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ
  • جہاز کا ٹکٹ بہت مہنگا:چینی شہری نے گھر پہنچنے تک 7 شہروں کا سفر اور 8 گاڑیاں چوری کیں
  • جعلساز پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز سمیت گرفتار ، اسلحہ اور گاڑیاں برآمد