کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کی جانب سے جامعات کے مجوزہ ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے مجوزہ حکومتی ترامیم میں ترامیم جمع کرادیں جن میں بیوروکریٹ کو وائس چانسلر نہ بنانے سمیت دیگر ترامیم شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ سندھ کی جامعات میں 8 روز سے تدریسی عمل معطل ہے ،جامعات کے اساتذہ مجوزہ حکومتی ترامیم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔مزید برآں سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلور پر پیکا ایکٹ نامنظور کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ آزادیٔ صحادفت پر قدغن ہے ،اسے برداشت نہیںکریں گے۔ اس وقت پریس گیلری میں ہماری صحافی برادری بھی پیکا ایکٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،میں ان سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ اس ایکٹ کو فوری واپس لیا جائے۔ محمد فاروق نے وقفہ سوالات کے دوران سوال کیا کہ صوبائی وزیر ماہی گیری و مویشی محمد علی ملکانی بتائیں کہ مچھلی کی برآمد کو بہتر بنانے کے لیے اس وقت صوبے سندھ میں کتنے فش پروسیسنگ اور پیکیجنگ پلانٹس چل رہے ہیں جس پر صوبائی وزیر نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت 92 پروسیسنگ اور پیکیجنگ پلانٹس چل رہے ہیں ۔ محمد فاروق نے ایک اور سوال کیا کہ کوسٹل لائن، کے ٹی بندر، گھارو اور بدین میں جہاں ماہی گیر کام کررہے ہیں ان کی فیملیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں جس کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔محمد فاروق نے ایک اور سوال کیا کہ جن دنوں ماہی گیروں کے سمندر میں جانے اور مچھلی کے شکار پر پابندی ہوتی ہے تو اس دوران وہ بیروزگار ہو جاتے ہیں اس کے لیے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیںجس پر صوبائی وزیر ماہی گیر محمد علی ملکانی نے کہا کہ آپ کی تجویز بہت اچھی ہے ہم اس پر عمل درآمدکریں گے۔دریں اثنا حماس کے کراچی میں ترجمان خالد قدومی کی سندھ اسمبلی آمد پر ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی،صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ ، جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق سمیت دیگر ارکان اسمبلی نے زبردست خیر مقدم کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمد فاروق نے جماعت اسلامی سندھ اسمبلی رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )

مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے
کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل اجلاس اور قومی مشاورت سے خطاب

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، توہین رسالت کا قانون ختم کر نے اور مجرموں کو بچانے کی سازشوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، حکومت بتائے اس نے ملک سے سود کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ”قومی مشاورت ” سے خطاب میں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
  • ملکی مسائل کے حل کیلئے گریٹر ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، حافظ نعیم
  • اسرائیلی حکومت غزہ کے عوام کو مکمل طور پر ختم کرنے کا منصوبہ بناچکی ہے، جماعت اسلامی ہند
  • میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • پنجاب ایگریکلچرل انکم ٹیکس (ترمیمی) بل 2025 متفقہ طور پر منظور  
  • فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
  • کراچی کو سرسبز بنانے کیلئے جماعت اسلامی کی ایک لاکھ درخت لگانے کی مہم کا آغاز
  • جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا خیبر پختونخوا میں عوامی کمیٹیوں کے قیام کا باقاعدہ آغاز
  • جماعت اسلامی کا کراچی میں ایک لاکھ درخت لگانے کا اعلان