Jasarat News:
2025-04-25@02:20:37 GMT

نائیجیریا: فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 27اہلکار ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے صوبے بورنومیں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خود کش حملے میں 27 فوجی ہلاک ہو گئے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بوکو حرام نے بورنو کی فوجی بیس پر خود کش حملہ کیا ،جس میں کئی فوجی زخمی ہو گئے ۔ فوج کی طرف سے 16 جنوری کو بورنو سے منسلک علاقے ٹمبکٹو میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا،جس میں 70 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ تنظیم کے خلاف آپریشنوں میں 3 سربراہان بھی ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ 2000 ء کی دہائی کے آغاز سے ہی بوکو حرام نائیجیریا میں تخریبی کاروائیاں کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے جنوب میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

ان حملوں میں مزدوروں کو لے جانے والی بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوئے۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے کہ شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک جنگی جرم ہے جو شہریوں کے خلاف کیا گیا ہے۔

روس کی جانب سے میزائل حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • غزہ، مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
  • قلات: سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • یوکرین: کئی شہر روسی حملوں کی زد میں، متعدد ہلاک و درجنوں زخمی
  • افریقی ملک بینن میں القاعدہ جنگجوؤں کا حملہ؛ 54 فوجی ہلاک
  • روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر حملہ، 9 افراد ہلاک
  • پہلگام حملہ، کشیدگی بڑھ گئی، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
  • پہلگام حملہ، مقبوضہ کشمیر میں امن کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
  • بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، 24 افراد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ‘ پنجاب 10‘ خیبرپی کے میں 6خوارج ہلاک 
  • جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پرحملہ‘ کانسٹیبل شہید ‘ دہشتگرد ہلاک