جماعت اسلامی کی جانب سے سانگھڑ واقعے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سانگھڑ واقعے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ واقعے کی شفاف تحقیقات، ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دیکر متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ سانگھڑ کے افسوس ناک واقعے نے سندھ حکومت اور پولیس کے مجرمانہ کردار کو بے نقاب کردیا ہے، بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے پر بے حسی اور پی پی ایم این اے کی سہولت کاری افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔2دن سے ورثا لاشوں سمیت دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں مگر ابھی تک ان کی مرضی کے مطابق قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جارہی ہے ۔جماعت اسلامی متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہم حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ میں ڈاکو راج اور ظالم وڈیروں کی سہولت کاری ختم کی جائے۔ کاشف سعید شیخ نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی، مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گورنر سندھ کاآغاسراج کے اہل خانہ سے اظہار افسوس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-1
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مرحوم آغا سراج درانی کے گھر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔گورنرسندھ نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی ایک منجھے ہوئے پارلیمنٹرین اور جمہوری اقدار کے علمبردار تھے۔ اْن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اْنہوں نے سندھ اور پاکستان کی سیاست میں مثالی کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی سیاست میں رواداری، تحمل اور خدمتِ عوام کا پہلو نمایاں رہا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے، آمین