ملک بھر میں شب معراج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: رحمتوں، برکتوں، فضیلتوں اور عظمتوں والی رات، ملک بھر میں شب معراج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔
مساجد میں محافل اور عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا، درود و سلام اور نعت خوانی کی محفلیں ہوئیں، نوافل بھی ادا کئے گئے، علمائے کرام نے واقعہ معراج اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔
27 رجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمدﷺ کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، نبی کریمﷺ نے مسجد الحرام سے بیت المقدس اور پھر عرش معلیٰ تک کا سفر کیا، اُمت محمدی کو شب معراج میں ہی 5 نمازوں کا شاندار تحفہ بھی ملا۔
وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبر آگئی
ملتان(نیوز ڈیسک) موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔
Post Views: 5