بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، انوارالحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو نہ تو مذہبی آزادی حاصل ہے اور نہ ہی ان کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کی جانب سے نکالی گئی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری انوار الحق نے کہا کہ کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ مودی کے بھارت میں اقلیتوں کو نہ تو مذہبی آزادی حاصل ہے اور نہ ہی ان کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کینیڈا میں سکھ رہنمائوں کے قتل میں ملوث ہے اور اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بین الاقوامی میڈیا پر زور دیا کہ وہ دوہرے معیار کو ترک کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بے نقاب کرے۔ چوہدری انوار الحق نے کشمیریوں کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ لازوال ہے۔ جموں و کشمیر کے تینوں خطوں آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کشمیری اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئے۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق، مقبوضہ کشمیر سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی اور گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے انسانی زنجیر بنائی اور ملکر ”کشمیر بنے گا پاکستان”، ”ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے” جیسے نعرے لگائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
الحاق پاکستان کے نظریے کے فروغ میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کا کلیدی کردار
مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور الحاق پاکستان کے نظریے کو فروغ دینے میں جموں و کشمیر لبریشن سیل ایک کلیدی ادارے کے طور پر ابھرا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد خطے میں جشن آزادی کی تیاریوں پر آزاد کشمیر کے وزرا کیا کہتے ہیں؟
سوشل میڈیا کیمپینز، سیمینارز اور عوامی رابطہ مہمات کے ذریعے یہ ادارہ مختلف کشمیری ایام پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ حالیہ یوم الحاق پاکستان کی مناسبت سے بھی لبریشن سیل نے کئی اہم تقریبات کا انعقاد کیا۔
یہ ادارہ کیا ہے اور کیسے کام کر رہا ہے اس کی تفصیل بتائی سیل کے انچارج ڈاکٹر راجا سجاد خان نے۔ دیکھیے علیشا عندلیب کی یہ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد جموں و کشمیر الحاق پاکستان کا نظریہ جموں و کشمیر لبریشن سیل ڈاکٹر راجا سجاد خان کشمیر اور نظریہ الحاق پاکستان