وزیرِاعظم شہباز شریف کی صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت کر دی۔
شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزارت قومی صحت کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے صحت کی سہولتوں سے متعلق اسلام آباد کو پورے ملک کے لیے ماڈل بنانے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ حکومت صحت کی سہولتوں تک رسائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شرحِ سود مزید کم ہو گی۔
اجلاس کے دوران انہوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کے کام کو تیز اور کمپلیکس کے لیے مشینری و آلات کی خریداری کے پری کوالیفیکیشن کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری کوالیفیکیشن کے عمل کو ماہرِ کنسلٹنٹ کی نگرانی میں مکمل کیا جائے، جناح میڈیکل کمپلیکس کے تعمیراتی کام اور مشینری و آلات کی خریداری کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔
وزیرِ اعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس سے منسلک یونیورسٹی کے لیے چارٹر کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتویدوسری جانب وزیرِ اعظم شہاز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف کی ہدایت کرنے کی کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔\932