ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر گداگری اور جعل سازی کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمہ صحت خاتون بیرون ملک گداگری میں ملوث ہے۔ ملزمہ وزٹ ویزے پر بحرین جا رہی تھی،ملزمہ کا نام بلیٹ لسٹ میں شامل تھا۔

مزید پڑھیں: گداگری کے لیے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین گرفتار

ریکارڈ کے مطابق ملزمہ سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے، ملزمہ کو اس سے قبل سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔ ملزمہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے خدا بخش نامی ایجنٹ سے سعودی عرب جانے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

ملزمہ نے مجموعی طور پر 2 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے تھے جبکہ ملزم احسان سینیگال سے پاکستان پہنچا تھا۔ امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزم کی دستاویزات مشکوک پائی گئیں۔ ملزم کے پاسپورٹ پر اٹلی کی امیگریشن اسٹیمپ جعلی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی: عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانیوالے 4 مسافر گرفتار

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شیخوپورہ کے رہائشی انصر نامی ایجنٹ کے ذریعے سفری دستاویزات کا بندوبست کیا، ملزم نے البانیہ جانے کے لیے ایجنٹ کے ساتھ 30 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے جس میں سے 10 لاکھ روپے ابتدائی طور ایجنٹ کو ادا کیے گئے۔

مذکورہ رقم کے عوض ایجنٹ نے مسافر کو یورپ بھجوانا تھا، ملزم نے انکشاف کیا کہ ایجنٹ نے مذکورہ جعلی امیگریشن اسٹیمپ اس کے پاسپورٹ پر لگائی۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایف آئی اے بحرین سعودی عرب شیخوپورہ قطر کراچی ایئرپورٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے شیخوپورہ کراچی ایئرپورٹ میں ملوث کے لیے

پڑھیں:

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

لاہور:

ایف آئی اے نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد فاروق کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

ملزم کو سعودی عرب سے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، گرفتار ملزم گزشتہ 3 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ خوشاب میں مقدمہ درج تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ پیشہ ورانہ رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • پاؤ بھاجی کی پلیٹ نے کیسے دو کروڑ روپے سے زائد کی پراسرار ڈکیتی کا سراغ لگانے میں مدد کی
  • انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • ایئرانڈیا کی ساکھ کیسے بحال ہو؟ بھارتی حکومت اور ایئرلائن نے سر جوڑ لیے
  • جنگ بندی کیسے ہوئی؟ کس نے پہل کی؟مودی سرکار کی پارلیمنٹ میں آئیں بائیں شائیں
  • گاڑی اگر گہرے پانی میں چلی جائے تو خود کو کیسے بچائیں؟ آگاہی ویڈیو جاری
  • کراچی: فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ’کال سینٹرز‘ کی تعداد میں اضافہ
  • کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
  • میاں بیوی پر مشتمل ڈکیت گروپ، غیرملکیوں کو کیسے لوٹتا تھا؟
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار