الیکشن پٹیشن دوسرے ٹریبونل منتقلی کیخلاف خرم شیر کی درخواست، سماعت ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن پٹیشن کی دوسرے ٹریبونل منتقلی کیخلاف خرم شیر زمان کی درخواست پر سماعت29 جنوری تک ملتوی کر دی۔
دورانِ سماعت سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مرزا اختیار بیگ کی درخواست پر الیکشن پٹیشن دوسرے ٹریبونل منتقل کی ہے، ہماری الیکشن پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیا جا چکا ہے، الیکشن ٹریبونل کو 6 ماہ میں پٹیشن پر فیصلہ سنانا تھا، دوسرے ٹریبونل منتقلی سے الیکشن پٹیشن کی نئے سرے سے سماعت ہو گی۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ ٹریبونل کوئی بھی ہو کیا فرق پڑتا ہے؟ آپ کے کون سےحقوق متاثر ہو رہے ہیں؟ الیکشن پٹیشن کی منتقلی کے لیے قانونی ضروریات کیا ہیں؟
سندھ ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے بعد 3.
چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں وجوہات کا تعین نہیں کیا گیا ہے، لیکن کم از کم کوئی منطق ہونی چاہیے۔
عدالتِ عالیہ نے خرم شیر زمان کی درخواست کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کے کیس منتقلی کے فیصلے کے خلاف پہلے ہی حکمِ امتناع جاری کر رکھا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ ہائی کورٹ کی درخواست
پڑھیں:
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا اعلان
بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، اٹاری چیک پوسٹ اور واہگہ بارڈر بند کردی، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے اور اسلام آباد میں موجود اپنے اہل کاروں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کیا گیا سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا، اٹاری چیک پوسٹ بند اور واہگہ بارڈر کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔
بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں موجود اپنے سفارت کاروں کی تعداد محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے سفارت خانے کے عملے کو واپس آنے کی ہدایت کردی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ان فیصلوں کے تحت اب پاکستانی شہریوں کو ویزے نہیں دیے جائیں گے۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے کہا ہے کہ بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنا ہوگا۔