اپنی سیاسی زندگی میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کیے، وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف— تصویر جیو نیوز اسکرین گریب
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی زندگی میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے۔
اسلام آباد میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان خوشحال اور پُرامن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس سمٹ کی میزبانی پر خوشی ہے، پاکستان دولت مشترکہ کا بانی رکن ہے، چیلنجز سے نمٹنے میں دولت مشترکہ رکن ملکوں کے درمیان بہترین شراکت داری ہے۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ دولت مشترکہ کے رکن ملکوں کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، دولت مشترکہ ممالک کامستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور فنی تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، نوجوان تبدیلی کی نوید ہیں، قومی ترقی و پالیسی سازی میں ان کا کردار بڑھانا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی و بہبود کا فلیگ شپ پروگرام ہے، یوتھ پروگرام کے تحت 6 لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا دولت مشترکہ نے کہا کہ ا ہستہ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کا قصرِیمامہ میں شاندار استقبال:سعودی ولی عہد سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات جاری ہے، قصر یمامہ پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات جاری ہے، سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا، وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائےگئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک دوسرے سے اپنے وفود کا تعارف کرایا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما اہم علاقائی اورعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔
قبل ازیں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر اسلام آباد سے ریاض پہنچ گئے ، وزیراعظم شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیات مصدق ملک اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔