وزیرِ اعظم نے کہا ہے ایف بی آر اپنے بجٹ سے گاڑیاں خریدے: اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ--فائل فوٹو
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں ایف بی آر کی گاڑیوں کے معاملے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ 1997میں قانون پاس کیا جس میں منشیات پر سخت سزائیں شامل کی گئیں
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گاڑیوں کی خریداری کو روکا جبکہ وزیرِ اعظم سے کہا گیا کہ آپ اجازت دیں تاکہ ایف بی آر کے محاصل زیادہ ہوں، جس پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایف بی آر اپنے بجٹ سے ان گاڑیوں کے اخراجات پورے کرے۔
وزیرِ قانون نے کہا کہ وہ گاڑیاں اپنے وسائل سے خرید رہے ہیں، کوئی اضافی گرانٹ نہیں لی جبکہ ایف بی آر نے کہا کہ ہم فیلڈ میں اپنی موجودگی بڑھانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کہتی ہے کہ وہ 3 ہزار ارب روپے کے خلاء کو پورا کر سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ ایف بی آر نے کہا کہ کہ ایف بی
پڑھیں:
ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی گئی
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دے دی۔ایف بی آر کے جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا صرف ڈیجیٹلائیزیشن نہیں، نئے نظام کو تقویت دینے کیلئے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنایا جائے۔انہوں نے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خام مال کی تیاری و درآمد اور صارف کی خریداری تک ڈیٹا کو ایک ہی سسٹم سے منسلک کیا جائے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا نظام اتنا مؤثر ہو کہ پوری ویلیو چین کی براہ راست ڈیجیٹل نگرانی کی جا سکے۔