کراچی کے مسائل نئے نہیں، انہیں حل کررہے ہیں، مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل نئے نہیں، ان کو حل کر رہے ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماضی میں سندھ کے لوگوں کو اُن کا حق نہیں دیا گیا، کراچی کے مسائل نئے نہیں ہیں، ان کو حل کر رہے ہیں۔
کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی حیدرآباد موٹر وے کسی طرح سے موٹروے کے معیار پر نہیں اترتی، سکھر سے حیدرآباد پر سفر کرنے والوں کی گالیاں انہیں ہی پڑتی ہیں جو موٹروے بنانے کے ذمہ دار ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آپ لوگ مذاق کرتےہیں دوسرے لوگ سنجیدہ لے لیتے ہیں، آپ مذاق ان سے کیا کریں جو برداشت کرسکیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ جو مذاق برداشت نہیں کرسکتے وہ کسی اور سمت میں چلے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کراچی کے
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاوزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امریکی ناظم الامور سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ہم نے متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کی اور انہیں مالکانہ حقوق دیے ہیں۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سے امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں امریکی قونصل جنرل، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر موجود تھے۔
ملاقات میں امریکا اور سندھ حکومت کے باہمی تعاون، ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات پر گفتگو ہوئی، اس دوران ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات،دو طرفہ امور پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل...
وزیرِ اعلیٰ سندھ اور امریکی ناظم الامور کے درمیان گفتگو میں زرعی ترقی، جدید زرعی ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور گھروں کی تعمیر پر بھی تبادلۂ کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے متاثرینِ سیلاب کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کی اور انہیں مالکانہ حقوق دبے۔
امریکی ناظم الامور نے سندھ حکومت کی ترقیاتی کاوشوں پراظہارِ اطمینان کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے امریکی حکومت کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔
یہ ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔