شام میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے واقعات کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے اپنی مخالفت کو کچلنے کے لیے ناجائز حراستوں، تشدد اور جبری گمشدگیوں جیسے ہتھکنڈوں کو منظم انداز میں استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’شامی عوام پر ظلم کرنیوالے بشارالاسد کے کارندوں کو معاف نہیں کیا جائیگا‘

کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ بعنوان ’اذیت کا جال: عرب جمہوریہ شام میں ناجائز حراستیں، تشدد و بدسلوکی‘ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے اقدامات جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں جن میں بعض دوران جنگ بین الاقومی قانون کی بدترین منظم پامالی کی ذیل میں آتے ہیں۔

کمیشن کے سربراہ سرجیو پنہیرو نے کہا ہے کہ سابق حکومت کا خاتمہ اور اس کے تشدد خانوں سے قیدیوں کی رہائی شام کے لوگوں کے لیے بہت بڑی تبدیلی ہے جس کا 2 ماہ پہلے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔ اب شام کی عبوری حکومت اور مستقبل میں ذمے داریاں سنبھالنے والے حکام یقینی بنا سکتے ہیں کہ ایسے جرائم کا اعادہ نہ ہو۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ 14 سالہ تحقیقات کے بعد کمیشن کے اخذ کردہ نتائج سے ان واقعات کے ذمے داروں کا محاسبہ ممکن ہو سکے گا۔

سچائی جاننے کی امید

گزشتہ سال دسمبر اور رواں ماہ کمیشن کی دو ٹیموں نے 2 اجتماعی قبروں اور دارالحکومت دمشق کے قریب سابق سرکاری جیل خانوں کا دورہ کیا ہے جن میں بدنام صیدنایا جیل، ملٹری انٹیلی جنس برانچ 235 (فلسطین) اور دو مقامات پرایئرفورس انٹیلی جنس برانچ کے مراکز بھی شامل ہیں۔

اگرچہ قیدیوں سے تشدد، بدسلوکی اور ان کی ہلاکتوں سے متعلق بہت سے ثبوت ضائع ہو چکے ہیں لیکن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب بھی ان واقعات کی نمایاں شہادتیں موجود ہیں۔

کمیشن کی رکن لین ویلکمین نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ان کے لاپتا عزیز نہیں مل سکے ان کے لیے یہ شہادتیں اور رہائی پانے والے قیدیوں کی گواہی ان کے بارے میں سچائی جاننے کی بہترین امید ہو سکتی ہے۔

قیدیوں پر بھیانک مظالم

رپورٹ میں سابق حکومت کی جانب سے قیدیوں پر تشدد اور ظالمانہ، توہین آمیز اور غیرانسانی سلوک کی ہولناک تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ ان مظالم کا سامنا کرنے والوں میں مردوخواتین کے علاوہ لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ ان لوگوں کو دوران قید شدید مار پیٹ کا سامنا رہا، انہیں بجلی کے جھٹکے دیے گئے، جلایا گیا، ان کے ناخن نکالے اور دانت توڑے گئے اور انہیں جنسی زیادتی، تشدد اور اعضا مسخ کیے جانے جیسی ہولناک تکالیف کا سامنا رہا۔

قید سے رہائی پانے والوں نے بتایا ہےکہ انہیں طویل وقفوں تک مشکل جسمانی حالت میں رکھا جاتا تھا۔ طبی امداد نہ ملنے کے باعث ان کے زخم خراب ہو جاتے تھے اور انہیں نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

مزید پڑھیے: شامی عقوبت خانے سے اچانک رہائی پالینے والے شہری کی بے یقینی اور دگرگوں حالت، امریکی خاتون رپورٹر بھی آبدیدہ

قیدیوں کو برائے نام خوراک ملتی تھی۔ ان کے پاس ضرورت کے مطابق کپڑے نہیں ہوتے تھے اور جیل کی کوٹھڑیوں میں بھرے قیدیوں کو لیٹنے اور سونے کی جگہ بھی نہیں ملتی تھی۔

شدید سردی میں انہیں ٹھنڈے فرش پر سونا پڑتا تھا اور ہلاک ہو جانے والے قیدیوں کی لاشیں کئی روز تک اٹھائی نہیں جاتی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن نے جن قید خانوں کا دورہ کیا ہے ان کے حالات قیدیوں کے بیانات سے مماثلت رکھتے ہیں۔ مستقبل قریب میں کمیشن اپنی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کرے گا تاکہ مظالم کی مکمل تفصیلات اور شہادتیں سامنے آ سکیں۔

شہادتیں محفوظ رکھنے کی اہمیت

یہ شام میں سابق حکومت کی جانب سے قیدیوں کے حقوق کی پامالی کے حوالے سے اب تک کی جامع ترین رپورٹ ہے جس کی تیاری میں 2,000 سے زیادہ عینی شاہدین اور تشدد کے 550 متاثرین سے بات کی گئی تھی

اس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ سابق حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد بھی ایسے ہزاروں خاندانوں کی اذیت برقرار ہے جنہیں رہا ہونے والے قیدیوں میں اپنے لاپتا عزیز دکھائی نہیں دیے۔

مزید پڑھیں: 5 دہائیوں تک شام پر حکومت کرنے والے الاسد خاندان کے عروج و زوال پر ایک نظر

مزید اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد بہت سے خاندان یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ غالباً ان کے عزیزوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ ماہرین کے تجزیے اور فارنزک ثبوت جمع کیے جانے سے پہلے جرائم کی شہادتوں، تفصیلات، جائے وقوعہ اور اجتماعی قبروں کی حفاظت کرنی ہوگی۔

اس کے ارکان نے اجتماعی قبروں اور مظالم کے ثبوت کو محفوظ رکھنے کے لیے شام کے عبوری حکام کے عزم کو سراہتے ہوئے ملک کی سول سوسائٹی اور بین الاقوامی کرداروں کے تعاون سے اس سمت میں مزید کوششوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بشارالاسد کا طیارہ اڑان بھرتے ہی ریڈار سے غائب، حادثے کا خدشہ

کمیشن کے رکن ہینی میگلے کا کہنا ہے کہ ان مظالم پر شام کے اندر قانونی کارروائی میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کمیشن ملک میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں، متاثرین کے اہلخانہ اور اقوام متحدہ کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس کام میں ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بشارالاسد دور شام شام کی سابق حکومت شام کے لاپتا قیدی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بشارالاسد دور شام کی سابق حکومت شام کے لاپتا قیدی نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے لیے اور ان شام کے

پڑھیں:

طعنہ دینے والے ہمارے ووٹوں سے ہی صدر بنے ،بلاول کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا کا ردعمل

طعنہ دینے والے ہمارے ووٹوں سے ہی صدر بنے ،بلاول کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی حکمران جماعت مسلم لیگ(ن)پر سخت تنقید کے بعد وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا بیان سامنے آگیا۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ بیان دینے کی ایک حد ہونی چاہیے، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، جنہیں طعنہ دے رہے ہیں، ان ہی کے ووٹوں سے صدر منتخب ہوئے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں، سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے ، یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے اور وزیراعظم اس معاملے پر مناسب فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے جلسہ عام سے جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی، جوش خطابت میں بہت ساری باتیں ہوجاتی ہیں، بلاول نے جو کچھ کہا اس پر رد عمل دینے کی ضرورت نہیں لیکن بیانات ایک دائرے میں ہونے چاہئیں، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے معاملات بہترکرے، جیل کے عملے سے تعاون کرے، جن لوگوں کا نام فہرست میں ہو وہی ملاقات کے لیے جائیں، دیگر رہنما اڈیالہ کیوں پہنچ جاتے ہیں؟۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنہروں کا معاملہ،خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی نہروں کا معاملہ،خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئے متحرک ہوگئی لیگی وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن پی ٹی آئی گِدھوں کے قبضے میں ہے، اثاثے اور اکاونٹس منجمد کیے جائیں، اکبر ایس بابر آئی ایم ایف کا دباو، وفاق سے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی منصوبے ختم کرنے کا مطالبہ انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں تھے، پی ٹی آئی سربراہ کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید مشکلات کا شکار، پنجاب اسمبلی کمیٹی نے نوٹس لے لیا
  • پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار
  • پہلگام حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ، مودی حکومت ذمہ دار ہے: کانگریس
  • حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اشتہار جاری کردیا
  • پہلگام فالس فلیگ کے بعدپاکستان کیخلاف ایک اور بھارتی منصوبہ بے نقاب، پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرنے کا خدشہ
  • بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن بند کرنے کا اعلان
  • ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں: پی پی رہنما
  • پی آئی اے کی نجکاری ،حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کی نجکاری، حکومت کا ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ
  • طعنہ دینے والے ہمارے ووٹوں سے ہی صدر بنے ،بلاول کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا کا ردعمل