راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار کی شادی کی پیشکش قبول کرلی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش قبول کرلی۔
پاکستانی ماڈل اور اداکار دودی خان نے بھارت کی متنازع ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی، دودی خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کیا۔ دودی خان نے اپنی ویڈیو میں راکھی ساونت کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے پوچھا کہ شادی کے لیے بارات کہاں لانی ہے؟ پاکستانی اداکار نے راکھی ساونت سے پوچھا کہ بارات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی لانی ہے یا پھر بھارت؟ ویڈیو کے اختتام پر دودی خان نے راکھی ساونت سے اظہار محبت بھی کیا۔
پاکستانی اداکار کی جانب سے شادی کی پیش کش پر راکھی ساونت بھی جواب دیتے ہوئے پیش کش قبول کرلی۔ راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے آڈیو پیغام میں بتایا کہ انہیں پاکستانی اداکار اور پولیس افسر دودی خان نے شادی کی پیش کش کی ہے۔
انہوں نے پاکستان سے شادی کی پیش کش کو اپنے لیے اچھا رشتہ بھی قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ وہ دودی خان سے شادی کریں گی۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ دودی خان اور ان کی شادی پاکستان میں ہوگی اور اسلامی روایات کے مطابق ہوگی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کا ہنی مون یورپی ملک سوئٹزرلینڈ ہوگا جب کہ وہ مستقل بنیادوں پر دبئی میں ہی رہائش پذیر ہوں گی۔
اس سے پہلے راکھی ساونت نے گزشتہ ہفتے دبئی میں یوٹیوبرز سے بات کرتے ہوئے کسی پاکستانی مرد سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
حالیہ دنوں میں راکھی ساونت پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، ڈانسر نرگس اور دیدار کو دیے گئے ڈانس چیلنج کی وجہ سے خبروں میں بھی رہیں جب کہ ماضی میں بھی وہ اپنی شادیوں اور دیگر متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستانی اداکار راکھی ساونت نے شادی کی پیش کش
پڑھیں:
شاہ رُخ کو گوری یا بالی ووڈ کیرئیر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو کیا کریں گے؟
سپر اسٹار شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ گوری ان کیلئے سب کچھ ہیں اور وہ ان کے خاطر اپنا فلمی کیرئیر بھی چھوڑ سکتے ہیں۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی محبت کی کہانی انڈسٹری میں ایک مثال سمجھی جاتی ہے۔ دونوں کی پہلی ملاقات دہلی میں نوعمری میں ہوئی جب شاہ رخ 18 اور گوری 14 برس کی تھیں۔ ایک شادی میں گوری کے انکار کے باوجود شاہ رخ نے ان سے دوستی کی راہ نکالی اور تعلق کا آغاز کیا جس کے بعد کم عمر میں ہی دونوں کی شادی ہوگئی۔
شادی کے 33 برس بعد بھی یہ مداحوں کی پسندیدہ جوڑی ہے۔ 1992 میں ایک انٹرویو بےحد مقبول ہوا جس میں شاہ رخ نے کہا، "میری بیوی سب سے پہلے ہے۔ اگر مجھے کبھی گوری اور اپنے کیریئر میں سے کسی ایک کو چُننا پڑا تو میں فلمیں چھوڑ دوں گا۔"
انہوں نے مزید کہا، "میں شاید پاگل ہو جاؤں گا اگر وہ نہ ہو۔ وہی میرا سب کچھ ہے… مجھے اس سے جذباتی وابستگی ہے۔" گوری اور شاہ رُخ کا تعلق تب شروع ہوا جب وہ اداکار نہیں تھے اور گوری نے شاہ رُخ کے ساتھ ہر اچھے برے وقت میں ساتھ نبھایا۔
شاہ رخ اور گوری تین بچوں کے والدین ہیں اور ایک دوسرے کے کیریئرز میں بےحد سپورٹ کرتے ہیں۔ جہاں شاہ رُخ سپر اسٹار ہیں وہیں ان کی بیوی گوری خان ایک مشہور انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں۔