جامعہ کراچی اور گورنر انیشی ایٹو کے درمیان معاہدے پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
جامعہ کراچی اور گورنر انیشی ایٹو کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
گورنر ہاؤس میں جامعہ کراچی اور گورنر انیشی ایٹو کے درمیان معاہدے پر دستخط کے موقع پر خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ ملک کا مستقبل تعمیر کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ جس مقصد کےلیے پاکستان وجود میں آیا اسی پر گورنر سندھ کام کر رہے ہیں، ایم کیو ایم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم گورنر ہاؤس میں یونیورسٹی بنائیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کا بجٹ سو فیصد وزیراعلیٰ سندھ کے پاس جاتا ہے، گورنر سندھ کے پاس سندھ کے بجٹ سے ایک روپیہ نہیں جاتا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب میں کہا پریشان ہوتا تھا کہ یہاں کورس مکمل ہونے کے بعد کیا ہوگا، سوچتا تھا کہ جب بچوں سے سوال ہوگا کہ سرٹیفکیٹ کہاں ہے تو کیا جواب دیں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین ایم کیو ایم کی ہدایات پر کامران ٹیسوری دن رات کام کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب طلباء کو ان کی محنت کا صلہ ملے گا۔ وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی خالد محمود عراقی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جامعہ کراچی اور گورنر انیشی ایٹو کے درمیان معاہدہ ہوا۔
انھوں نے کہا کہ یہاں سے پاس آؤٹ ہونے والوں کو جامعہ کراچی سے سرٹیفکیٹ ملے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم گورنر سندھ کہا کہ تھا کہ
پڑھیں:
ْپاکستان اورفلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ،معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے 30 روز میں ’’پاکستان-فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ‘‘قائم کیا جائے گا جو دونوں ممالک کے درمیان اس تعاون کو عملی شکل دینے کے لیے رہنمائی کرے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جدید طبی شعبہ جات میں استعداد کار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،انٹروینشنل کارڈیالوجی آرگن ٹرانسپلانٹ آرتھوپیڈک سرجری اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈبرن اینڈ پلاسٹک سرجری کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ متعدی امراض، آنکھوں کے امراض اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں بھی باہمی تعاون کو فروغ اور مشترکہ تحقیق کے مواقع بھی تلاش کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
ا ن کا کہنا تھا کہ معاہدے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے عوام کی صحت بہتر بنانے کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دینا ہے ،ہم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ صحت کے میدان میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، ہم ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت مصطفی ٰکمال اور فلسطین کی جانب سے ان کے سفیر ڈاکٹر زھیر محمد حمداللہ زیدنے معاہدے پر دستخط کیے۔فلسطینی سفیر نے وزیر صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان برادر ملک ہیں اور دونوں عوام کی صحت کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں گے۔تقریب میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ حامد یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ بھی موجود تھے۔