ممبئی: یوکرینی اداکار پونزی اسکینڈل میں گرفتار، سینکڑوں افراد کو دھوکہ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ممبئی میں پونزی اسکیم کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک یوکرینی اداکار ارمین اٹائن کو گرفتار کر لیا گیا۔
اس اسکینڈل کے تحت لوگوں کو قیمتی پتھروں، سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دیا گیا تھا۔
ٹوریس جیولری نے فروری 2024 میں ممبئی اور اس کے مضافات میں چھ اسٹورز کھولے تھے۔ یہ اسٹورز قیمتی جواہرات بیچنے کے ساتھ ساتھ ایک بونس اسکیم کی پیشکش بھی کر رہے تھے، جس میں 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 10 ہزار روپے کے قیمتی پتھر کا لاکٹ دیا جاتا تھا۔
سرمایہ کاروں کو 6 فیصد سالانہ منافع دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو بعد میں 11 فیصد تک پہنچا دیا گیا۔ شروعات میں سرمایہ کاروں کو کچھ ادائیگیاں کی گئیں، لیکن دو ماہ قبل یہ ادائیگیاں بند ہو گئیں۔
اس ماہ کے آغاز میں، کمپنی نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 5 جنوری تک سرمایہ کاری کرنے والوں کو 11 فیصد منافع ملے گا، لیکن اگلے دن تمام اسٹورز اچانک بند کر دیے گئے۔
اس اسکینڈل کے زیادہ تر متاثرین متوسط طبقے کے لوگ، سبزی فروش اور چھوٹے تاجر ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق، صرف سات شکایت کنندگان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مجموعی طور پر 13 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔
ایک متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اسکیم کے بروشر میں کمپنی کے GST اور CIN نمبر درج تھے، جس سے انہیں اعتماد ہوا۔ "ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں ہمارا پیسہ واپس دلائے۔"
ٹوریس کے یوٹیوب اکاؤنٹ پر حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی کے سی ای او توصیف ریاض اور چیف اینالسٹ ابھشیک گپتا نے کمپنی کے ساتھ دھوکہ کیا اور اسٹورز کو لوٹ لیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔