انور عباس: پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام "پاکستان کی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اقتصادی سفارت کاری کے مواقع" سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے خطاب کیا ، انہوں نے کہا ماضی کے چیلنجوں کے باوجود طویل مدتی اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے صحیح راستے پر گامزن ہیں,

اسحاق ڈار نے اپنے خطا ب میں کہا  ماضی کے چیلنجوں کے باوجود طویل مدتی اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے صحیح راستے پر گامزن ہونے کی وجہ سے پاکستان کی اقتصادی نمو کی رفتار امید افزا ہے,2013 میں ملک شدید لوڈ شیڈنگ، بے پناہ دہشت گردی اور بگڑتی ہوئی معیشت کے دہانے پر کھڑا تھا,ہماری جماعت کو ملک کی خدمت  کیلئے  تیسری مرتبہ موقع ملا تھا, ہم نے معیشت، انتہا پسندی اور بجلی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنے تین ایز کے منشور کو کامیابی کے ساتھ  متعارف کرایا, نتائج واضح تھے کہ تین سالوں کے اندر پاکستان 24ویں بڑی معیشت بن گیا، ریکارڈ بلند ترین غیر ملکی ذخائر ریکارڈ کئے گئے اور افراط زر کو ڈبل ڈیجٹ سے کم کیا گیا, 2018 کے بعد ملک کو انحطاط کا سامنا کرنا پڑا،اس کی معیشت 47 ویں نمبر پر آ گئی اور مہنگائی ڈبل ڈیجٹس میں چلی گئی,سال 2022 ایک اور بحران لے کر آیا جس میں معاشی اداروں نے ممکنہ ڈیفالٹ کی پیش گوئی کی تھی, مجھے یقین ہے کہ پاکستان بحران سے نکل کر بحالی کی صلاحیت رکھتا ہے, 2023 میں کاروباری برادری پاکستان کے بیرونی قرضوں سے مایوس تھی، جو 130 بلین ڈالر تک بڑھ گیا تھا،  
دفتر نائب وزیراعظم کے اعلامیہ کے مطابق اسحاق ڈارنے نشاندہی کی کہ کس طرح ترقی کے ادوار میں پاکستان کا استحکام اکثر پٹری سے اتر جاتا ہے,  انہوں نے ممکنہ ڈیفالٹ کو روکنے کے لیے اس وقت کی پی ڈی ایم حکومت کی کوششوں کی بھی تعریف کی،انہوں نے 182 ووٹوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے دوبارہ انتخاب کا حوالہ دیا,انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم پر کامیاب بین الاقوامی کانفرنس کا بھی حوالہ دیا، نائب وزیر اعظم نے پاکستان کی معاشی استحکام سے متعلق غلط فہمیوں کو بھی مسترد کر دیا, انہوں نے بیرونی قرضوں سے نمٹنے کی اہم ضرورت کو تسلیم کیا، جو کہ ایک اہم چیلنج  ہے, انہوں نے حکومت کے اہم اقدامات میں سے ایک اڑان پاکستان پروگرام کو اجاگر کیا,اڑان پاکستان پروگرام کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی کے اہداف کو پورا کرنا ہے, انہوں نے کاروباری برادری کی فعال شرکت پر زور دیا, ترقی اور تجارت کو آگے بڑھانے میں ان کا اہم کردار ہے, 

مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی 

 اسحاق ڈار نے کہا ملک نے بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔  پاکستان کی بین الاقوامی سفارت کاری میں بھی بحالی دیکھی گئی ہے، کئی سربراہان مملکت نے ملک کا دورہ کیا اور تعلیم جیسے شعبوں میں اہم بین الاقوامی تعاون کیا,برآمدات کو بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے, اس کا ہدف 10 بلین ڈالر کی برآمدات اور اسی سطح کی ترسیلات زر ہے,متبادل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے درآمدات کی کمی سے پاکستان بیرونی قرضوں پر انحصار کم کر سکتا ہے, سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کی نجکاری حکومت کی حکمت عملی کا ایک اور بڑا پہلو ہے، نجکاری کے لیے 24 ایس او ایز کی نشاندہی کی گئی ہے,  انہوں نے پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ممکنہ نجکاری سمیت ان اقدامات میں پیش پیش رہیں, پاکستان کی کاروباری برادری کے پاس پی آئی اے کی خریداری کی طرح بڑے پیمانے پر ٹرانزیکشنز کا انتظام کرنے کی صلاحیت ہے, ہمیں پاکستانی کارپوریٹ گروپس کی ضرورت ہے, کہ وہ نجکاری کے عمل میں فعال طور پر حصہ لیں, اقتصادی ترقی، سیاسی استحکام اور تزویراتی نجکاری کے ساتھ پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے, ملک عالمی برادری میں زیادہ مستحکم اور خوشحال مستقبل کے حصول کے راستے پر گامزن ہے,

ڈِیپ سِیک؛  آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی سستی چینی ٹیکنالوجی نے امریکی کمپنیوں کو دھڑن تختہ کر دیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بین الاقوامی پاکستان کی اسحاق ڈار انہوں نے ترقی کے کے لیے

پڑھیں:

نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم کے طور پر وزیراعظم یوتھ پروگرام نے موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ۔ یہ معاہدہ وزیراعظم آفس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران طے پایا۔

اجلاس میں موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او حارث محمود چوہدری اور دونوں اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔ یہ شراکت داری پاکستان میں نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے، کاروبار کو فروغ دینے، مالی اور ڈیجیٹل خواندگی بڑھانے اور اقتصادی مواقع فراہم کرنے کے لئے کام کرے گی۔ اس شراکت داری کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو خاص طور پر خواتین کے لئے بڑھانا ہے تاکہ وہ کاروبار، فری لانسنگ، مالی شمولیت اور پائیدار کاروباری طریقوں میں کامیاب ہو سکیں۔

(جاری ہے)

یہ اقدام نوجوانوں کی قیادت میں کاروبار کو فروغ دینے کے لئے تربیت، رہنمائی اور بیج سرمایہ تک رسائی فراہم کرے گا۔ دونوں ادارے ذمہ دار، تخلیقی اور ماحول دوست کاروباری طریقوں کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ کاروباری افراد، سرمایہ کاروں اور رہنمائوں کے درمیان منظم نیٹ ورکنگ پاکستان کے بڑھتے ہوئے سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرے گی۔

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک نوجوانوں کو فری لانسنگ اور ڈیجیٹل کام کے مواقع میں کامیاب ہونے کے لئے ضروری مہارت فراہم کریں گے اس سلسلے میں خصوصی پروگرامز ڈیزائن کیے جائیں گے تاکہ نوجوان خاص طور پر خواتین کو ٹیکنالوجی، ڈیزائن، مواد کی تخلیق اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں مہارت حاصل ہو جس سے وہ عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل کر سکیں اور معیشت میں پائیدار کیریئر بنا سکیں۔

شراکت داری کا ایک اہم پہلو مالی شمولیت ہوگا جس کے تحت موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے ڈیجیٹل بینکنگ ایکو سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں اور کاروباری خواتین کو ڈیجیٹل والٹس، مائیکرو قرضوں، انشورنس مصنوعات اور ادائیگی کے حل جیسی مالیاتی خدمات فراہم کی جائیں گی، اس کے ساتھ ساتھ دونوں ادارے مالی خواندگی کے پروگرامز تیار اور عمل میں لائیں گے تاکہ نوجوان خاص طور پر خواتین کو مالی صورتحال کو بہتر طور پر منظم کرنے، بچت کرنے کی عادات اپنانے اور کاروبار شروع کرنے کے لیے آگاہی حاصل ہو سکے۔

شراکت داری جنسی بنیادوں پر مالی رسائی کی رکاوٹوں کو کم کرنے اور جامع اقتصادی شمولیت کی پالیسیوں کے لئے کام کرے گی۔خواتین کے کاروبارپر خصوصی توجہ دی جائے گی،ان کی رہنمائی اور مالی معاونت کی جائے گی، خاص طور پر ان کاروباروں پر جو پائیدار ترقی اور ماحولیاتی لچک کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ پروگرامز ماحولیاتی دوستانہ کاروباری طریقوں، سبز ٹیکنالوجیز اور سرکولر معیشت کے اصولوں پر تربیت فراہم کریں گے تاکہ خواتین کے زیر قیادت کاروبار ماحولیاتی پائیداری میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

موبی لنک مائیکرو فنانس بینک وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فور ایز فریم ورک (اختیار، تعلیم، روزگار اور کاروبار) کے تحت سرگرمیوں کی حمایت بھی کرے گا تاکہ پاکستان کے نوجوانوں کو آج کی ڈیجیٹل معیشت میں کامیاب ہونے کے لئے ضروری وسائل اور مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے دونوں ادارے ایک ایسا جامع، تخلیقی اور پائیدار ماحولیاتی نظام تخلیق کرنے کا عزم رکھتے ہیں جو پاکستان میں طویل مدتی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو۔

متعلقہ مضامین

  • قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا روسی سپیکر مس والینٹینا میٹویینکو سے ٹیلیفونک رابطہ ، بین الاقوامی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا
  • قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل 
  • قائم مقام صدر کی بین الاقوامی اداروں سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل
  • تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ دنیا کو محفوظ بنانے  کے لیے ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
  • ہماری خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • سیلاب کے باعث ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہو سکتی ہے، اسٹیٹ بینک