پی ٹی آئی نے دس، بارہ سال سے ملک کی سیاست کو نقصان پہنچایا، رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے رکن اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دس، بارہ سال سے ملک کی سیاست کو نقصان پہنچایا، انکا کہنا تھا کہ مذاکرات سے بھاگنے والی پی ٹی آئی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کمیٹی میں آتے تو ہم چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب دیتے، ہمیں کیا ان کی ہدایت پر عمل کرنا تھا؟
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ اُن کی حکومت آر ٹی ایس بٹھا کر لائی گئی تھی، اپنی حکومت میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن منع کر کے پارلیمانی کمیشن کا کہا تھا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس صورتحال میں کوئی بھی جج کو کمیشن کے قریب نہیں آنا تھا، سیاست دان بیٹھتے ہیں تو حل نکلتا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر یہ سڑکوں پر ہوں گے، قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون راستہ لے گا، سڑک پر مسئلہ حل کرنا ہے تو پھر سڑک پر آجائیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جمہوری سسٹم میں مسائل میز پر حل ہوتے ہیں، یہ چوتھی بار آنا چاہتے ہیں تو آجائیں۔ ان کا حال یہ ہے کوئی بات سنا دیتا ہے تو اس پر ان کے دو دن گزر جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ان کی سوچ اور انداز احمقانہ ہے، موجودہ اسٹیشلمنٹ ان کے ساتھ کوئی ڈائیلاگ نہیں کرے گی۔ آج یہ بھاگے تو کل نہیں تو پرسوں آنا پڑے گا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا انہوں نے مولانا کا ساتھ چھوڑا تھا جبکہ مولانا نے ان کا مؤقف اپنایا، یہ یہی رویہ اپنائے رکھیں گے تواسی حال میں رہیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل نے کہا کہ ا پی ٹی ا ئی ہ نے کہا کے ساتھ
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، عمر ایوب
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رہنماء نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں معافی مانگیں تو کیا سب ختم ہو جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 706 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے، معیشت کیسے چل سکتی ہے۔