پہلے ہی بتا دیا تھا پی ٹی آئی کو ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر ہے کہ 28 جنوری 2025ء کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ٹی وی شو پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی کو اُن کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر، جیسا کہ میں نے آپ کو ٹی وی شو میں قبل از وقت تاریخ سمیت بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025ء کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آج ہی کی تاریخ میں ٹرمپ ٹیم کے حالیہ دورے میں پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے معاہدے اور مزید اچھی خبریں متوقع ہیں، جس کا جو کریڈٹ ہے وہ اس کو دینا پڑے گا، کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے لیے فیصل واوڈا ٹرمپ کارڈ تھا کہ
پڑھیں:
یومِ اقبال: 9 نومبر کوکوئی اضافی تعطیل نہیں ہوگی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا یومِ پیدائش 9 نومبر، بروز اتوار کو بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا،اس سال وفاقی حکومت نے اقبال ڈے کے موقع پر کسی اضافی سرکاری تعطیل کا اعلان نہیں کیا کیونکہ یہ دن اتوار کے روز آ رہا ہے جو پہلے ہی ملک بھر میں عام تعطیل کا دن ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری 2025 کی سرکاری تعطیلات کی فہرست میں اقبال ڈے شامل ہے لیکن اتوار کے اتفاق کے باعث علیحدہ چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا، اس طرح شہری اپنی معمول کی اتوار کی چھٹی ہی کو اقبال ڈے کے طور پر منائیں گے۔
یومِ اقبال کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات، مشاعرے، سیمینارز اور تعلیمی پروگرامز منعقد کیے جائیں گے جن میں شاعرِ مشرق کے افکار، فلسفے اور تعلیمات پر روشنی ڈالی جائے گی، مختلف جامعات، اسکولوں اور سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے اقبال شناسی کے مقابلے، تقریری نشستیں اور خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا ہے، جن کا مقصد نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی اور فکری بیداری سے آگاہ کرنا ہے۔
علامہ محمد اقبالؒ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، وہ اردو اور فارسی ادب کے عظیم شاعر، فلسفی اور مفکر ہونے کے ساتھ ساتھ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے تصور کے معمار بھی تھے، ان کی شاعری نے نوجوانوں میں خودی، حوصلہ اور بیداری کا جذبہ پیدا کیا جس نے تحریکِ پاکستان کی فکری بنیاد رکھی۔
اگرچہ اس سال اقبال ڈے پر اضافی چھٹی نہیں ہوگی مگر قوم اپنے مفکرِ پاکستان کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ یاد کرے گی، علامہ اقبال کے حوالے سے تمام اسکولوں میں بھی اگلے دن مختلف پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اقبال کے افکار پر عمل اور ان کے فلسفے کو اپنی زندگیوں میں اپنانا ہی اُنہیں حقیقی خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، اپنی زندگیوں کو علامہ اقبال کی شاعری میں تبدیل کرنی چاہے۔