شیرشاہ میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ختم کرنے کاحکم
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںشیرشاہ میں غیر قانونی سوزوکی اسٹینڈ کے خلاف درخواست کی سماعت,عدالت نے پولیس کو ایک ماہ میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں شیرشاہ میں غیر قانونی سوزوکی اسٹینڈ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزارکے وکیل کاکہنا تھا کہ شیر شاہ اردو بازار کے قریب رہائشی علاقے میں غیر قانونی سوزوکی اسٹینڈ بنا دیا گیا ہے، غیر قانونی پارکنگ سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پارکنگ مافیا رہائشیوں کو ہراساں کرتے ہیں،سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ سوزوکی اسٹینڈ غیر قانونی ہے، کے ایم سی نے پارکنگ کی اجازت نہیں دی ہے، عدالت کاکہنا تھا کہ اگر غیر قانونی پارکنگ کی جارہی ہے تو اب تک کارروائی کیوں نہیں کی؟ سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی پولیس کا اختیار ہے، عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیاکہ کیا پولیس کو شکایت درج کروائی ہے، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی کو درخواست دی تھی، تاحال کارروائی نہیں ہوئی، عدالت نے پولیس کو ایک ماہ میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ سوزوکی اسٹینڈ کے خلاف
پڑھیں:
صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
اداکارہ صبا قمر نے سینئر صحافی کیخلاف سنگین الزامات پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان دنوں اداکارہ صبا قمر اپنے دو ڈراموں ’پامال‘ اور ’کیس نمبر ‘9 کے باعث خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں ان کے کراچی سے متعلق ایک بیان پر بھی سوشل میڈیا پر بحث جاری تھی، جس کے بعد ایک صحٓفی نے ان کے بارے میں متنازع دعوے کیے ہیں جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_)
مذکورہ صحافی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ صبا قمر 2003-2004 میں لاہور میں ایک ایسے گھر میں رہتی تھیں جو مبینہ طور پر ان کے کسی ’قریبی تعلق‘ والے شخص کا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ صبا اس شخص کی ہراسانی کے باعث نجی خبر رساں ادارے؎ کے دفتر شکایت کے لیے آئی تھیں، جہاں ان کی پہلی ملاقات ہوئی۔
صبا قمر نے صحافی کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ایسے جھوٹے دعووں کیلئے ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔
سوشل میڈیا صارفین پر بڑی تعداد نے صبا قمر کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’بہترین فیصلہ، ایسے لوگوں کو عدالت میں جواب دینا چاہیے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ شخص پہلے شعیب ملک کے حوالے سے بھی بیانات دے چکا ہے‘۔