لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اپنی چھت‘ اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کی سکیم کا جائزہ، سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں 3 اور 5مرلے کی سرکاری ہاؤسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں عوام کو فری پلاٹ دینے کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 22اضلاع میں 35سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے 7اضلاع میں 9 سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 1119پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیا اور فروری تک صوبے بھر میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ  نے اس موقع پر واضح کر دیا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 9015 مکانوں کی تعمیر کے لئے 8 ارب 20کروڑ روپے کے قرضے جاری کر دیئے گئے۔ 2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی۔ اپنی چھت……اپنا گھر پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تکمیل ہیں۔ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر وزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد 7لاکھ 28ہزار سے بڑھ گئی۔ تقریباً 4لاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ آگئیں۔ 74 ہزار سے زائد ڈرافٹ ایپلی کیشن بھی  پورٹل میں جمع کرا دی گئیں جبکہ ان کے ساتھ درکار دستاویزات جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گھروں کی تعمیر وزیر اعلی اپنی چھت اپنا گھر

پڑھیں:

وزیر اعلی سہیل آفریدی کا ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ

وزیراعلی  خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ  کیا  ہے ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی  نے متعدد سیاسی رہنمائوں  سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلی  سربراہ جے یو آئی  مولانا فضل الرحمان، اے این پی ے صدر  ایمل ولی، امیر جماعت اسلامی  سراج الحق  کے علاوہ وفاقی وزیرامیر مقام، سابق وفاقی وزیر آفتاب شیرپا  اور  محمد علی شاہ باچا سے بھی گفتگو ہوئی، وزیراعلی نے سیاسی رہنمائو ں سیصوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے سیاسی رہنماں سے رابطے کے بعد  ان ہائوس کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا۔وزیراعلی سہیل آفریدی نے واضح کیاکہ تمام فریقین کو  ساتھ لیکر  پائیدار امن یقینی بنایا جائے گا،  اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر  امن سب کا مشترکہ ہدف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی، شفاف گورننس مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  •  ٹیکس اور سیلز ٹیکس مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم 
  • وزیر اعلی سہیل آفریدی کا ان ہائو س کمیٹی کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • اسموگ فری پنجاب: ’ایک حکومت، ایک وژن، ایک مشن، صاف فضا‘
  • اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، ایک ماہ میں ریکارڈ قرضے بلا سود جاری
  • لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی، قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کیلئے بند کر دیا: مریم نواز