دبئی(نیوز ڈیسک)تنازعات کے باعث خبروں میں رہنے والی 46 سالہ بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان میں شادی کا اعلان کردیا۔ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کا کہنا تھاکہ پاکستان دورے کے دوران مجھے شادی کے کئی پرپوزل ملے ہیں، سب نے دیکھا پچھلی دو شادیوں میں ہراساں کیا گیا اور مجھے اب ایک پرپوزل کا انتخاب کرنا ہی ہے۔انہوں نے اپنے ہونے والے دلہے سے متعلق بتایا کہ ان کا نام ڈوڈی خان ہے، وہ اداکار اور پولیس آفیسر ہیں، پاکستان سے بہت رشتے آئے ہیں اور انہوں نے خود مجھے پرپوز کیا ہے لیکن میں نے انہیں چنا ہے۔تاہم ڈوڈی خان کی انسٹاگرام آفیشل اکاؤنٹ سے پولیس آفیسر ہونے کی تصدیق نہیں ہوتی کیونکہ انہوں نے اپنی بائیو میں اداکار لکھا ہے اور ان کی شیئر کردہ ویڈیوز میں وہ ایک ڈرامے میں پولیس افسر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔

شادی کے حوالے سے راکھی نے مزید کہا کہ اسلامی طریقے کے مطابق پاکستان میں شادی کروں گی، استقبالیہ بھارت، ہنی مون سوئٹزرلینڈ اور دبئی میں رہائش رکھوں گی۔بالی وڈ اداکارہ کا کہنا تھاکہ کئی پاکستانی اور بھارتی جوڑے شادی کرکے دبئی اور امریکا میں ہنسی خوشی رہ رہے ہیں، اس طرح کی شادی سے دونوں ممالک میں امن و بھائی چارہ قائم ہوتا ہے، بھارتی اور پاکستانی ایک دوسرے کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے، مجھے پاکستانی پسند ہیں اور وہاں میرے مداح بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت، پاکستان، چین اور بھوٹان یہ سب کیا ہوتا ہے، یہ دل کسی ملک کو نہیں دیکھتا یہ صرف انسان کو دیکھتا ہے اور یہ دل پیار اور نیک انسان کیلئے دھڑکتا ہے۔دوسری جانب اداکار ڈوڈی خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کہتے ہیں کہ ’السلام و علیکم راکھی جی، سب سے پہلے آپ کو عمرہ مبارک ہو اور اس کے بعد پاکستان میں دلی خوش آمدید‘۔

اداکار مسکراتے ہوئے پھر کہتے ہیں کہ ‘یہ بتائیں کہ بارات لیکر بھارت آنا ہے یا دبئی؟ لو یو‘۔
راکھی ماضی میں بھی خبروں میں رہنے کیلئے پبلسٹی اسٹنٹ کرتی رہی ہیں، اسی وجہ سے انہیں ڈرامہ کوئین کہا جاتا ہے اور اب بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں پاکستان میں شادی کا دعویٰ بھی پبلسٹی اسٹنٹ ہے یا حقیقت یہ آنے والے دنوں میں واضح ہوگا۔یہ بھی واضح نہیں کہ راکھی ساونت نے پاکستان کا دورہ کب کیا۔خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار راکھی ساونت نے دو شادیاں کیں تھی اور دونوں ناکام ہوئیں، پہلی شادی رتیش نامی بزنس مین سے ہوئی جو چند ماہ ہی چل سکی۔اس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرکے عادل درانی سے شادی کی تھی اور اس شادی کا اختتام بھی علیحدگی پر ہوا اور عادل درانی کو جیل جانا پڑا۔

مسافر طیارے میں ٹیک آف سے قبل خوفناک آتشزدگی، مسافر اور عملہ بحفاظت نکلنے میں کامیاب

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان میں راکھی ساونت انہوں نے شادی کا

پڑھیں:

کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر

معروف اداکار نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں بلکہ انعام ہونا چاہیے، یہ عوام کا مطالبہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ای چالان سسٹم پر تبصرہ کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ کراچی جیسے شہر میں اگر کوئی ٹریفک، گڑھوں اور سڑکوں کی حالت کے باوجود اپنی گاڑی کو بحفاظت منزل تک پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اسے جرمانہ نہیں بلکہ انعام دیا جانا چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کو روزانہ ٹریفک جام، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور لاپرواہ ڈرائیورز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے باوجود وہ صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنی گاڑیاں چلاتے ہیں جو کہ واقعی قابل تعریف ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر ای چالان سسٹم کا نفاذ کیا ہے جس کے باعث ہزاروں شہریوں کے گھر چالان پہنچ چکے ہیں۔ عوام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ سسٹم بند کرنے اور پہلے خستہ حال سڑکوں کو بہتر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر
  • کراچی میں ای چالان سسٹم پر نبیل ظفر کا تبصرہ: “چالان نہیں، عوام کو انعام ملنا چاہیے”
  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا سنجاوی میں 4 نئے پولیس اسٹیشنز قائم کرنے کا اعلان
  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
  • اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • شوبز کی خواتین طلاق کو پروموٹ نہ کریں: روبی انعم