کویت میں شب معراج کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
کویت(نیوز ڈیسک)کویت کی حکومت نے اسراء والمعراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے ۔ تعطیلات جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک ہوں گی۔شب معراج اسلامی روایت میں ایک اہم واقعہ ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
اگرچہ اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو آتا ہے لیکن کویتی کابینہ نے رہائشیوں کے لیے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کے لیے اس تہوار کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔30 جنوری سے یکم فروری تک تمام سرکاری محکمے اور عوامی ادارے بند رہیں گے جس کے بعد اتوار 2 فروری کو کام دوبارہ شروع ہو گا۔
امریکا: ایتھلیٹکس ایونٹ میں اسٹیڈیم میں بیٹھا شخص ہیمر تھرو کی گیند لگنے سے چل بسا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن ممالک کا قومی سطح پر سوگ کا اعلان
ْروم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن سے زیادہ ممالک نے قومی سطح پر سوگ کا اعلان کیا ہے ۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ان ممالک میں ارجنٹائن، برازیل، چلی، کیوبا، وینزویلا، گوئٹے مالا ، کوسٹاریکا اور پاناما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک سپین ، ہنگری، بھارت اور مشرقی تیمور میں بھی پوپ کی موت پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اٹلی کی طرف سے بھی سوگ کے اعلان کی توقع ہے۔ پوپ فرانسس کے آبائی ملک ارجنٹائن میں ایک ہفتے کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔