بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں: صدر آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چینی سال نو اور موسم بہار کے تہوار پر صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دی ہے۔
آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو لکھے گئے خط میں پاکستان اور چین کی آہنی دوستی مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
خط میں صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بیجنگ میں چینی صدر سے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں، چین سے دوطرفہ تعاون مضبوط اور دوستی آگے بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ تعلیم پر خصوصی پیغام میں کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہیے۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا، ون چائنہ پالیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے سال 2024ء میں مختلف شعبوں میں نمایاں پیشرفت کی۔
صدرِ مملکت نے خط میں پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار اور مسلسل بڑھتی دوستی کو سراہا اور صدر شی جن پنگ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آصف زرداری نے چینی عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آصف علی زرداری کے لیے
پڑھیں:
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی صدر زرداری سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت سے سعودی سفیر کی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کیلئے مفید ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ مشکل وقت میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔
انھوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔