عزیز میموریل ہاکی کلب ٹیم سندھ لیول پر کھیلنے کراچی پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سیکنڈ چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے مقابلوں میں عزیز میموریل ہاکی کلب کی ٹیم نے حیدرآباد ڈویژن کوالیفائی کرکے سندھ لیول پر کھیلنے کراچی پہنچ گئی۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ حیدرآباد ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم حسین اور سیکرٹری انجینئر طاہر حبیب عابد نے عزیز میموریل ہاکی ٹیم حیدرآباد ڈویژن کوالیفائی کرنے اور تھرڈ رائونڈ سندھ کھیلنے کے لیے جانے والی ٹیم سے ملاقات کے دوران کہی۔ سیکرٹری انجینئر طاہر حبیب عابد نے کہا کہ ہم آج اپنا اہم میچ کراچی میں کھیلیں گے، اُمید کرتے ہیں کہ ان شا ء اللہ تھرڈ رائونڈ سندھ جتنے کے بعد فائنل لاہور میں کھیلنے کا ارادہ ہے، ہاکی کپتان عزیز میموریل حیدرآبادکی ہاکی ٹیم نے حیدرآباد کا سر فخر سے بلند کیا ہے، جیت کا مشن لے کر آگے بڑھائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عزیز میموریل
پڑھیں:
اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
۔ اجلاس کے دوران حکام نے منصوبے کے کلیدی خاکے پر وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ نیسپاک ٹیم نے منصوبے کے ڈیزائن پر پریزنٹیشن دی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ آفس بلڈنگ اسلام آباد کی تعمیر کے حوالے سے ایک اجلاس وفاقی وزیر برائے امور کشمیر،گلگت بلتستان اور ریاستی و سرحدی علاقے (سیفران) انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران شبیر احمد عثمانی، سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ظفر حسن، ایڈیشنل سیکریٹری کامران رحمٰن خان، جوائنٹ سیکریٹری گلگت بلتستان کونسل صدیر خان خٹک اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران حکام نے منصوبے کے کلیدی خاکے پر وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ نیسپاک ٹیم نے منصوبے کے ڈیزائن پر پریزنٹیشن دی، جس نے سیکرٹریٹ آفس بلڈنگ کی تعمیر اور آرکیٹیکچرل منصوبہ بندی کے حوالے سے جاری بات چیت میں حصہ ڈالا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر کام کے آغاز کے لیے عملدرآمد کو تیز کریں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ زمینی سطح پر منصوبے کے فوری آغاز کو یقینی بنانے کے لیے عملدرآمد کو تیز کریں۔