Jasarat News:
2025-11-03@16:48:41 GMT

خناق کی وبا سے 3 بچوں کی اموات افسوسناک ہے

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا ہے کہ خضدار کی یونین کونسل کمبی تحصیل ناگ میں خناق کی وبا کے نتیجے میں تین معصوم بچوں کی اموات افسوس ناک ہے۔ یہ المناک سانحہ صوبے کے صحت کے نظام کی زبوں حالی، بنیادی سہولیات کی کمی اور حکومت کی غیر سنجیدگی کا کھلا ثبوت ہے۔ یونین کونسل کمبی، جو پہلے ہی صحت کی سہولتوں کے فقدان کا شکار ہے، اب اس مہلک وبا کے خطرے سے دوچار ہے۔ حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کیے جانے کے باعث معصوم بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔خناق جیسی مہلک بیماری، جو بروقت علاج اور مناسب طبی سہولتوں کے ذریعے قابل علاج ہے، یونین کونسل کمبی میں بچوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خضدار کی حالت انتہائی خراب ہے، جہاں نہ تو ضروری ادویات دستیاب ہیں اور نہ ہی جدید طبی آلات موجود ہیں۔ خصوصا خناق کے علاج کے لیے اینٹی ٹاکسن جیسی جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی نے اس وبا کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں کئی بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ،بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ یونین کونسل کمبی میں فوری طور پر طبی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں، جن میں خناق کے علاج کے لیے اینٹی ٹاکسن، دیگر ادویات اور طبی عملہ شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جائے اور عوام میں بیماری کے حوالے سے آگاہی پھیلائی جائے تاکہ مزید زندگیاں بچائی جا سکیں۔خضدار کے اسپتال کو فوری طور پر جدید طبی سہولتوں، ادویات فراہم کی جائیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان عوام، میڈیا اور سماجی حلقوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ یونین کونسل کمبی اور دیگر متاثرہ علاقوں کی حالتِ زار کو اجاگر کریں اور حکومت کو اپنی ذمغ داریاں پوری کرنے پر مجبور کریں۔ یہ وقت خاموشی کا نہیں، بلکہ معصوم جانوں کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کا ہے۔ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ان معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع کی ذمے داری قبول کرے اور متاثرہ علاقوں میں صحت کے نظام کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اگر حکومت نے اس وبا پر قابو پانے کے لیے بروقت کارروائی نہ کی تو مزید جانوں کا ضیاع ہو گا، جس کی تمام تر ذمے داری حکومت پر عائد ہوگی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان واضح کرتی ہے کہ ہم عوام کے صحت کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور حکومت کو اس مسئلے پر جوابدہ بنائیں گے۔ ہم بلوچستان کے عوام کو بہتر صحت کے نظام کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن یونین کونسل کمبی فوری طور پر بچوں کی صحت کے کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد

اعلامیہ میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی بلوچستان حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق معاملے پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ مزید برآں، الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تاکہ انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی حکومت بلوچستان کی درخواست مسترد
  • زہریلا کھانسی سیرپ
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • بلوچستان بار کونسل انتخابات، 6 نشستوں پر پروفیشنل پینل، 2 پر انڈپنڈنٹ پینل کی جیت
  • بلوچستان بار کونسل انتخابات، 37 امیدواروں میں مقابلہ
  • بلوچستان حکومت کی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی درخواست
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرا دی
  • بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
  • نادرا نے عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کروادی
  • نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز