تحریک انصاف کا مینار پاکستان پر پاور شو کا فیصلہ، تیاری کی ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو لاہور کے مینار پاکستان میں بڑے پاور شو کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کی کال پر ہونے والے اس جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو آج یا کل درخواست دی جائے گی۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہ دی تو پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کے لیے قیادت نے ہدایات جاری کردی ہیں۔
امریکہ ، 7ہزار غیر قانونی تارکین ملک بدر ، 2500 گرفتار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
عثمان خادم کمبوہ: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پرانی قیادت نے’’ریلیز بانی پی ٹی آئی‘‘ تحریک چلانے پر مشاورت کی،اسٹیبلشمنٹ اور مسلم لیگ ن کی قیادت سے بھی رابطہ کرنے پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک میں فواد چوہدری، علی زیدی، عمران اسماعیل، محمود مولوی اور سبطین خان شامل ہوں گے، ملاقات میں ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم کرنے پر اتفاق کیاگیا،پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ذرائع کے مطابق ملاقات میں شاہ محمود قریشی پر زوردیاگیاکہ وہ سیاسی تنازعات حل کرنے میں کردار ادا کریں،اس موقع پر گفتگومیں کہاگیاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔