کراچی:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں مختصر قیام کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔  

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی ذاتی سیکیورٹی ٹیم بھی موجود ہے۔ وہ امریکا میں مختلف ملاقاتوں میں شرکت کریں گے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ناشتے میں بھی شریک ہوں گے۔  

بلاول بھٹو زرداری پرواز EK601 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے اور امریکا کے بعد وہ جرمنی بھی جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بلاول ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل ایئرپورٹ سے واپس

یاد رہے کہ گزشتہ روز بعض اہم مصروفیات کے باعث اچانک بلاول بھٹو کے امریکا روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔

بلاول بھٹو زرداری اہم مصروفیت کی وجہ سے دبئی جانے کا پروگرام اچانک ملتوی کرکے کراچی ائیرپورٹ سے واپس بلاول ہاؤس  چلے گئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری

پڑھیں:

چاروں صوبے مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے، بلاول بھٹو

سکھر:

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو ایک ہو کر بھارت کا مقابلہ کرنا پڑے گا اور چاروں صوبے مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

سکھر میں پی پی پی کے جلسے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے  کا الزام پاکستان پر لگایا ہے، اپنی کمزوریاں چھپانے اور اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیےمودی نے جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے یک طرفہ فیصلہ کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا ہے جس کے تحت بھارت تسلیم کرچکا کہ سندھو پاکستان کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں سکھر میں سندھو کے پاس کھڑے ہوکر بھارت کو یہ کہنا چاہوں گا کہ سندھو ہمارا ہے اور سندھو ہمارا رہے گا یا تو اس سندھو میں پانی بہہ گا یا پھر ان کا خون۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت سن لے، سندھو ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا، سندھو پر ڈاکا نا منظور، نامنظور، ہم سندھو کے وارث اور محافظ ہیں، ہرپاکستانی سندھو کا سفیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے، پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی، ہم بہادر لوگ ہیں اور بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ چاروں صوبے مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے، پورے پاکستان کو ایک ہو کر بھارت کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یکم مئی کو میرپورخاص میں پیپلزپارٹی کا جلسہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • چاروں صوبے مل کر مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے، بلاول بھٹو
  •  بھارت نے یکطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، مودی سن لیں کہ سندھو میں پانی بہے گا یا ان کا خون : بلاول بھٹو زرداری
  • چار صوبے، چار بھائی مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے ؛ بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو زرداری سکھر میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں
  • شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات کا امکان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
  • وفاقی اور گلگت بلتستان حکومتیں بارش متاثرین کی فوری امداد، بحالی کیلئے اقدام کریں: بلاول
  • پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر غیر متوقع موسموں کا سامنا ہے، بلاول بھٹو زرداری