وفاق کا آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان کی خدمات لینے کیلئے رابطہ ، صوبائی حکومت کا انکار،
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وفاق کا آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان کی خدمات لینے کیلئے رابطہ ، صوبائی حکومت کا انکار، WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاق نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات لینے کیلئے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی دو بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔
دوسری جانب حکام کااپنے جواب میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان انور بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس لئے کوئی تبدیلی ضروری نہیں، یہ بات درست ہے کہ ہم ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا حکام نے مزید بتایا کہ ان کی تعیناتی سے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر، کرائم بہت کم ہوگیا، مزید کام جاری ہے، فلحال تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی خدمات
پڑھیں:
پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 صوبائی اسمبلی سے منظور
لاہور:پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کر لیا گیا جس کے تحت سیاحت اور ورثہ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی۔
بل کے متن کے مطابق اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلیٰ اور وائس چیئرپرسن منسٹر سیاحت ہوں گے جبکہ سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس اور سیکریٹری پی اینڈ ڈی بطور ممبر فرائض انجام دیں گے۔
اتھارٹی سیاحت و ورثے کے فروغ کے لیے پالیسی اور گائڈ لائنز طے کرے گی، اتھارتی متعلقہ اداروں کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرے گی۔ اتھارٹی ایکو سیاحت، اور ماحول دوست سیاحتی مقامات بنائے گی۔
اتھارٹی سیاحتی مقامات کی میپنگ کرے گی اور ریکارڈ اکٹھا کرے گی جبکہ اتھارٹی کے پاس سیاحت کے لیے ضابطہ اخلاق طے کرنے کا اختیار ہوگا۔ اتھارٹی بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیمینار و ورکشاپس منعقد کروا سکے گی، اتھارٹی بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کر سکے گی۔
بل کے متن کے مطابق اتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دے گی اور اتھارٹی کے پاس انسپیکشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی کے پاس سیاحتی مقام واگزار کروانے کا اختیار بھی ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی کا چیف ایکزیکٹیو افسر ہوگا۔ اتھارٹی اپنا بجٹ پاس کرنے کا اختیار رکھے گی، آڈیٹر جنرل اتھارٹی کا آڈٹ کریں گے۔
پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔