خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی قیادت میں ایرانی تاجر وفد نے کراچی کے تاجروں کے وفد سے بھی پانچ گھنٹہ طویل ملاقات کی۔ پاکستانی تاجروں کے 30 رکنی وفد کی قیادت معروف تاجر رہنما زبیر موتی والا جبکہ 30 رکنی ایرانی وفد کی قیادت مشہد چیمبر آف کامرس کے صدر کررہے تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر غلام حسین مظفری کا دورہ کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات

اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے صوبہ خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس سندھ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ایران سے تجارت بڑھانے، سیاحت کے فروغ اور دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف پڑوسی بلکہ برادر مسلم ممالک ہیں، ایران سے تجارت بڑھانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان سیاحت بڑھانا چاہتے ہیں، پاک ایران تعلقات خطہ سے غربت کے خاتمہ میں اہم ثابت ہورہے ہیں۔ گورنر خراسان ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ بعدا ازاں خراسان کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی قیادت میں ایرانی تاجر وفد نے کراچی کے تاجروں کے وفد سے بھی پانچ گھنٹہ طویل ملاقات کی۔ پاکستانی تاجروں کے 30 رکنی وفد کی قیادت معروف تاجر رہنما زبیر موتی والا جبکہ 30 رکنی ایرانی وفد کی قیادت مشہد چیمبر آف کامرس کے صدر کررہے تھے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈاکٹر غلام حسین مظفری گورنر سندھ کا وفد کی قیادت تاجروں کے

پڑھیں:

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات

ملاقات کے دوران قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے بتایا کہ مجلس شوری اسلامی (ایران) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف جلد پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے جس دوران وہ صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ایرانی اسپیکر کراچی بھی آئیں گے اور اسپیکر سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ سید اویس قادر شاہ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے ملاقات کی۔ قونصل جنرل کے ہمراہ مجلس شوری اسلامی (ایران) کے ڈائریکٹر جنرل خوسروی بھی موجود تھے۔ اسپیکر سید اویس قادر شاہ کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید بھی ملاقات میں شریک تھیں، اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اکبر عیسی زادہ نے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا، ایران اور پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے چیئرمین فدا حوسین مالکی کا پیغامِ یکجہتی بھی پہنچایا۔ ملاقات کے دوران قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان موجود تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات کو اجاگر کیا اور باہمی تجارت و تعاون کے فروغ کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس شوری اسلامی (ایران) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف جلد پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے جس دوران وہ صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ایرانی اسپیکر کراچی بھی آئیں گے اور اسپیکر سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کریں گے۔

قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ ایران کے اسپیکر ایک مشترکہ اقتصادی فورم قائم کرنے کے خواہاں ہیں اور تجویز دی ہے کہ اسپیکر سید اویس قادر شاہ اس فورم کے سندھ چیپٹر کی قیادت کریں، جس میں معروف کاروباری نمائندے شامل ہوں گے۔ اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے تجویز کو سراہا اور بتایا کہ وہ ایرانی اسپیکر کے متوقع دورے پر پہلے ہی اسپیکر قومی اسمبلی سے بات چیت کر چکے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایرانی اسپیکر اور وفد کی میزبانی سندھ اسمبلی میں کی جائے، جہاں اراکینِ اسمبلی اور صوبائی وزرا معزز مہمانوں کا خیرمقدم کریں اور انہیں اسمبلی کے دونوں ایوانوں کا دورہ کرایا جائے۔ قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے اسپیکر سید اویس قادر شاہ کا شکریہ ادا کیا اور ملاقات کو مفید قرار دیا۔ اس موقع پر اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے مہمان وفد کو سندھ اسمبلی کی یادگاری شیلڈ پیش کی اور سندھ کی روایت کے مطابق اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اور قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ نے بھی اسپیکر سید اویس قادر شاہ کو یادگاری سووینیر پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گورنر سندھ کا رام سوامی واقعے کا نوٹس، شہریوں پر فائرنگ کی مذمت
  • اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے سندھ پلگرم ویلفیئر آرگنائزیشن کا وفد ملاقات کررہاہے
  • آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری
  • گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا تھائی ملکہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، ائینی پینج تشکیل
  • گورنر ہاؤس میں اسپیکر کو رسائی کیخلاف کامران ٹیسوری کی درخواست، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ تشکیل
  • گورنرسندھ اور اسپیکر کے درمیان اختیارات کا تنازع، سپریم کورٹ 3 نومبر کو سماعت کرے گی