امریکہ سے سرکاری نہیں نجی وفد پاکستان دورے کیلئے آیا، شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ امریکا سے آئے چند پرائیویٹ لوگوں کے آنے پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، رچرڈ گرینیل کے ٹویٹ دنیا نے دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو اپروچ نہیں کیا، کبھی نہیں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ آئے گی اور بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ امریکہ سے سرکاری نہیں نجی وفد پاکستان دورے کیلئے آیا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ امریکا سے آئے چند پرائیویٹ لوگوں کے آنے پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، رچرڈ گرینیل کے ٹویٹ دنیا نے دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کو اپروچ نہیں کیا، کبھی نہیں کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ آئے گی اور بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، ہمیں اللہ کے سوا کسی سے امید نہیں، ہم خود ہی اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنید اکبر بھی ہمارے بھائی ہیں، علی امین گنڈا پور نے سب سے پہلے جنید اکبر کو مبارکباد دی، عمران خان نے کہا علی امین گنڈاپور پر پورا اعتماد ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حماد اظہر کو پارٹی سے نہیں ہٹایا گیا، عالیہ حمزہ کو پنجاب کی چیف آرگنائزر بنایا گیا ہے، کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم پی ٹی ا ئی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ہسپتال منتقلی اور علاج کے معاملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ ہسپتال پہنچے۔سلمان اکرام راجہ نے شاہ محمود قریشی سے اسپتال میں ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکریٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔سلمان اکرام راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
چینی کی فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی
واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری، محمود مولوی، عمران اسماعیل سمیت دیگر نے بھی اسپتال میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔
مزید :