واقعہ سانگھڑ نے سندھ حکومت کے مجرمانہ کردار کو بے نقاب کردیا،کاشف شیخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ سانگھڑ واقعے نے سندھ حکومت کے مجرمانہ کردار اوربوسیدہ نظام کو بے نقاب کردیا ہے ۔ایک طرف سابق وزیرداخلہ کے گھر کے سامنے فائرنگ ہوتی ہے توفوری طورنامزملزمان کے خلاف ایف آئی آرداخل ہوجاتی ہے مگردوسری جانب چوٹیاریوں سانگھڑ میں فائرنگ سے جاںبحق 3 افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کے انصاف اورایف آئی آردرج کرانے کے لیے سانگھڑ پریس کلب پر 4دن سے خواتین بچوں سمیت دھرنا دے کر بیٹھے ہیں مگرکوئی ان کی دادفریادسننے والا نہیں۔اس
سے ثابت ہوگیا کہ یہاں 2پاکستان اور غریب وامیر کے لیے الگ الگ قانون ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ ڈاکوراج ، قبائلی جھگڑوں کی طرح ظالم وڈیرہ شاہی بھی سندھ کے لیے ایک ناسور کی شکل اختیار کرگئی ہے ان تینوں کو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ناظم جوکھیو ،صحافی نصراللہ گڈانی سے لیکرحالیہ سانگھڑکے المناک واقعے تک قاتلوں کے نشانات اورالزامات انہی کی طرف جاتے ہیں۔صوبائی امیر نے زوردیا کہ سانگھڑواقعے کی ایف آئی آرمتاثرین کی مرضی کے مطابق داخل اورتحقیقات کرکے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وحدت ایمپلائزونگ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کاشف نقوی صوبائی صدر منتخب
مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی شوری کا اجلاس مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنما چوہدری اظہر حسین، عبداللہ بلوچ، سید کاشف رضا نقوی، سید عثمان حیدر جعفری، اشفاق حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اجلاس میں سید کاشف نقوی کو وحدت ایمپلائزونگ سندھ کا صوبائی صدر، اشفاق حسین اور منصب علی کربلائی کو صوبائی نائب صدر اور سید عثمان حیدر جعفری کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام خصوصا پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا ہے اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ مزدور کے حقوق کی بحالی، پینشن رول کا خاتمہ اور حقیقی مسائل کا واحد حل اسی میں پوشیدہ ہے۔