گوادر(نمائندہ جسارت) گوادر میں جاری آل پارٹیز کو 47 واں روز مکمل۔ 47 ویں دن آل پارٹیز اتحاد گوادر اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذکرات کامیاب ہوا۔ دھرنے کے شرکانے ضلعی انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ انتظامیہ اور آل پارٹیز کے درمیان 7 نکات پر کامیاب معاہدے کی کاپی پر دونوں فریقوں کے درمیان دستخط کیے۔آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے رمضان المبارک تک احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ مذکرات میں گوادر کے علاقائی معتبرین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر ڈاکٹر شکور ، اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری، ڈائریکٹر میرین احمد ندیم، ایس ڈی او کیسکو شگراللہ بلوچ،جی ڈی اے کے انجینئرز عبدالرزاق اور نادر بلوچ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور نے کہاکہ غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف اقدام اٹھا کر کارروائی تیز کی جائیگی۔ضلع گوادر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے 17گھنٹے فراہم کی جائے گی ، مقامی مائیگروں کے لیے ماہیگیر فشرمین کالونی کی زمین فراہم کی جائے گا ، جی ڈی اے شہر میں سست رفتار جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرے گی ، صاف پانی کی فراہمی اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر آل پارٹیز اتحاد کے کنوینرہوت عبدالغفور نے کہاکہ اس دھرنے کو کامیاب کرانے میں علاقے کے معتبرین حاجی کریمداد دشتی، اشرف حسین، کیپٹن ولی محمد، مولانا عبدالحمید انقلابی اور مولانا عبدالہادی نے ثالثی کا کردار ادا کیا جبکہ محمد حیاتان، عثمان کلمتی، عابدرحیم سھرابی۔ مولابخش مجاہد اور رفیق جمعہ نے بھی مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ جو مذاکرات کیے گئے ہیں وہ کام اسی وقت پرہونے چاہیے اگر مذاکرات کی پاسداری نہ کی گئی توہم دھرنا ڈپٹی کمشنر آفس اور جی ڈی اے آفس کے سامنے بھی دیں گے۔ اس موقع پر آل پارٹیز اتحاد کے کنوینر نے دھرنا مؤخر کرنے کاباقاعدہ اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کیچ کے رہنما حمل گوڈی، نیشنل پارٹی پسنی کے رہنما محسن بھٹو بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ل پارٹیز اتحاد

پڑھیں:

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے گزشتہ روز نئی دہلی میں اہم مذاکرات ناکام ہوگئے۔

امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال کر رہے تھے، دونوں فریقین کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم انہوں نے مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا۔

مذاکرات کے بعد بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے لیکن کچھ مسائل پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا، خاص طور پر روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکہ کا دباؤ برقرار ہے۔

سنیل برتھوال نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے۔

یاد رہے کہ امریکی تجارتی ٹیم نے گزشتہ ماہ بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف لگا رکھا ہے اور اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت تجارتی ڈیل میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام
  • پاکستان میں ملائیشین ہائی کمشنر کا گامالکس اولیوکیمیکلز فیکٹری کا دورہ
  • مظفر آباد، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام سیمینار
  • سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
  • خیرپور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروائیکل کینسر سے بچائو کی مہم کا آغاز
  • باجوڑ آپریشن، چار گاؤں کلیئر ہونے کے بعد مکینوں کو واپسی کی اجازت
  • افغان مہاجرین کے مکمل انخلا تک کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ چمن
  • امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کل نئی دہلی میں ہوں گے