جیکب آباد: مسلح افراد کی حاملہ خاتون سے زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) صدر تھانے کی حدود میں مسلح افراد کی جانب سے حاملہ خاتون شاہدہ سرکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے پر جامشورو کی ڈی این رپورٹ پر عدم اعتماد کے بعد متاثرہ خاتون کے شوہر محنت کش امتیاز سرکی کی لاہور سے دوبارہ ڈی این اے کرانے کے لیے سیشن جج جیکب آباد کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مدعی امتیاز سرکی کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں، پولیس ان سے ملی ہوئی ہے، جامشورو کی ڈی این اے رپورٹ تبدیل کی گئی ہے، لاہور سے دوبارہ ڈی این اے کرائی جائے لیکن پولیس کی جانب سے تاخیری حربے اختیار کیے جا رہے ہیں، انصاف کیا جائے، دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کوئی داد رسی کرنے والا نہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرک اور کار میں ٹکر تصادم، 4 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:لسبیلہ میں مکران کوسٹل ہائی وے سپٹ کے مقام پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کار گوادر سے کراچی جارہی تھی جبکہ ٹرک کراچی سے گوادر کی طرف جارہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختون خوا اور پنجگور سے ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔