190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کے مقدمے میں اشتہاریملک ریاض‘ علی ریاض ‘ شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر 190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کے مقدمے میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ”ڈان نیوز“ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 4 اشتہاری ملزمان چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض ان کے صاحبزادے علی ریاض سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں.
(جاری ہے)
وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر 190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل میں 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کیے نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا واضح رہے کہ ایک روز قبل نیب نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لانے کا عمل شروع کر دیا تھا نیب حکام نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے کی حوالگی کے لیے اماراتی حکام سے رابطہ کیا تھا. رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ معاملے سے آگاہ نیب کے ایک ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پراپرٹی ٹائیکون کو بین الاقوامی انسداد منی لانڈرنگ قوانین اور ویانا کنونشن کے تحت متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کروایا جائے گا نیب نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے رابطہ کیا تھا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے ناقابل گرفت ہیں ذرائع نے پی ٹی آئی کے اس موقف کی نفی کی ہے کہ ملک ریاض پر برطانوی حکام نے 190 ملین پاﺅنڈ کے کیس میں کرپشن کا الزام نہیں لگایا تھا. ذرائع نے نومبر 2021 میں برطانیہ کی رائل کورٹ آف جسٹس کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپیل مسترد کرتے ہوئے برطانوی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہوم آفس کا یہ نتیجہ ہے کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے بحریہ ٹاﺅن کے معاملات میں کرپشن اور مالی کاروبای بدانتظامی میں ملوث رہے ہیںبحریہ ٹاﺅن ملک ریاض اور ان کے اہل خانہ کی زیر ملکیت اور زیر انتظام کمپنی ہے جسے ایشیا کی سب سے بڑی پراپرٹی ڈیولپر کمپنی شمار کیا جاتا ہے .
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملک ریاض اور ان کے کے پاسپورٹ منسوخ وزارت داخلہ ملین پاﺅنڈ
پڑھیں:
عقیل شہزاد آرائیں کو کمیونٹی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے پاکستان ہاؤس جدہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز بزنس مین اور سماجی رہنما عقیل آرائیں کو کمیونٹی کی نمایاں خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ عقیل آرائیں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے فلاحی و سماجی امور میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔عقیل آرائیں نہ صرف ایک کامیاب بزنس مین ہیں بلکہ ایک سرگرم سماجی کارکن بھی ہیں، جو ہمیشہ پاکستانی کمیونٹی کی بہتری، اتحاد اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی فلاحی کاوشوں سے متعدد ضرورت مند خاندان مستفید ہو چکے ہیں، جب کہ وہ مختلف سماجی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ تقریب کے دوران قونصل جنرل خالد مجید نے عقیل آرائیں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم ایسے پاکستانی وطنِ عزیز کے لیے فخر کا باعث ہیں جو خلوصِ نیت کے ساتھ اپنی کمیونٹی کے مسائل کے حل میں سرگرم رہتے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بھی عقیل آرائیں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے مخلص اور محنتی افراد کی بدولت بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اُجاگر ہو رہا ہے