ہاؤس کمیٹی کے لیے تیار ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ مذاکرات آگے بڑھیں۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاؤس کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں، ملک کسی انتشار سے مزید نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہاؤس کمیٹی 2014 کے دھرنے کا بھی احاطہ کرے گی۔
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہم نے ان کی پیشکش قبول کی تھی، کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیٹھے، چاہتے ہیں کہ ملک آگے چلے۔ حکومت پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتشار بھاگ پارلیمانی کمیٹی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی سیکیورٹی فورسز قربانیاں مذاکرات ملک ہاؤس کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھاگ پارلیمانی کمیٹی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی سیکیورٹی فورسز قربانیاں مذاکرات ملک ہاؤس کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف کے لیے تیار ہاؤس کمیٹی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
وزیراعظم سے ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے مذہبی سیاسی جماعتوں کے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو افہام و تفہیم سے معاملات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔