کیا 9 مئی کا جرم مہران اور کامرہ بیس حملوں سے زیادہ سنگین ہے؟ سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ مہران اور کامرہ بیس حملوں میں اربوں کے طیارے تباہ ہوئے، کیا 9 مئی کا جرم زیادہ سنگین ہے؟

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے گزشتہ روز دی جانے والی آبزرویشن پر وضاحت دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ کل خبر چلی کہ 8 ججز کے فیصلے کو دو ججز غلط کہہ دیتے ہیں، اس خبر پر بہت سے ریٹائرڈ ججز نے مجھ سے رابطہ کیا،مجھے میڈیا کی پرواہ نہیں لیکن درستگی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بات عام تاثر میں کی، میں نے یہ کہا تھا کہ 8 ججز کے فیصلے کو دو لوگ کھڑے ہو کر کہتے ہیں کہ غلط ہے، کل کی آبزرویشن میں ججز کا نہیں افراد کا ذکر کیا تھا، میڈیا کے کچھ ساتھیوں نے اسے غلط انداز میں رپورٹ کیا۔

آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175 میں ہے: وکیل وزارت دفاع

دوران سماعت وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175 میں ہے، فوجی عدالتوں کا آرٹیکل 175 کے تحت عدالتی نظام میں ذکر نہیں، فوجی عدالتیں الگ قانون کے تحت بنتی ہیں جو تسلیم شدہ ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آرٹیکل 175 کے تحت بننے والی عدالتوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں، مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت کا دائرہ اختیار بھی محدود ہوتا ہے، 21ویں ترمیم کے فیصلے میں واضح ہے کہ فوجی عدالتیں جنگی صورتحال میں بنائی گئی تھیں، سویلینز کے ٹرائل کیلئے آئین میں ترمیم کرنا پڑی تھی۔

وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ ٹرائل کیلئے ترمیم کی ضرورت نہیں تھی، ترمیم کے ذریعے آرمی ایکٹ میں مزید جرائم کو شامل کیا گیا تھا۔

جی ایچ کیو پر حملہ کرنیوالوں کا ٹرائل کہاں ہوا تھا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ 21ویں ترمیم کے فیصلے میں مہران اور کامرہ بیسز کا بھی ذکر ہے، جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل کہاں ہوا تھا؟ پاکستان کے اربوں روپے مالیت کے دو کورین طیارے تباہ ہوئے تھے، کیا نو مئی کا جرم ان دہشتگردی کے واقعات سے زیادہ سنگین ہے؟

خواجہ حارث نے جواب دیا کہ مہران بیس حملے کے تمام دہشتگرد مارے گئے تھے، جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا مارے جانے کے بعد کوئی تفتیش نہیں ہوئی کہ یہ کون تھے کہاں سے اور کیسے آئے؟ کیا دہشتگردوں کے مارے جانے سے مہران بیس حملے کی فائل بند ہو گئی؟

وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ تحقیقات یقینی طور پر ہوئی ہونگی، جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوا تھا، جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل 21ویں ترمیم سے پہلے ہوا تھا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ انہی تمام حملوں کی بنیاد پر ترمیم کی گئی تھی کہ ٹرائل میں مشکلات ہوتی ہیں، کامرہ بیس پر حملے کے ملزمان کا کیا ہوا؟ ان کا ٹرائل کہاں ہوا تھا؟ جس پر خواجہ حارث نے جواب دیا کہ اس پر ہدایات لے کر آگاہ کروں گا۔

وکیل وزارت دفاع کے دلائل مکمل

اس کے ساتھ ہی وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل مکمل کر لئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم بھی خواجہ حارث کے دلائل اپنا رہے ہیں، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ کردیا۔

نجی وکیل حکومت کی نمائندگی کیسے کر سکتا ہے: عدالت

سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو بلوچستان حکومت کے وکیل سکندر بشیر مہمند روسٹرم پر آگئے جس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیے کہ آپ کیسے بلوچستان حکومت کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کوئی رولز آف بزنس یا قانون بتا دیں، نجی وکیل حکومت کی نمائندگی کیسے کرتا ہے، جس پر وکیل بلوچستان حکومت نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں جس میں نجی وکیل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ 21ویں آئینی ترمیم کے فیصلے کا پیراگراف 122 پڑھیں، فوجی تنصیبات پر حملوں کے جرائم کو چار سال کیلئے شامل کیا گیا، پہلے دو سال کیلئے ملٹری کورٹس بنیں بعد میں دو سال کی توسیع ہوئی، کیا آرمی ایکٹ کا سیکشن ٹو ون ڈی ٹو بھی تک ترمیم کے تناظر میں بحال ہے؟

جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس میں کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے جرائم کو شامل کرنے کیلئے ترمیم ہوئی تھی، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سیکشن ٹو ون ڈی ٹو پر کسی عدالتی فیصلے میں بحث نہیں ہوئی، سیکشن ٹو ون ڈی ٹو مخصوص افراد کیلئے ہے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا اطلاق بلا تفریق ملک کے تمام شہریوں پر ہوتا ہے۔

پنجاب اور بلوچستان حکومت نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل اپنا لیے

بعدازاں پنجاب اور بلوچستان حکومت نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل اپنا لیے ، وزارت داخلہ،وزارت قانون اور شہدا ء فاؤنڈیشن نے بھی خواجہ حارث کے دلائل اپنا لیے۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کہا گیافوجی عدالت سے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ کی گنجائش ہے، رٹ دائر کرنے کی گنجائش بنیادی حقوق سلب کرنے کا جواز نہیں بن سکتی، رٹ سننا یا نہ سننا ہائیکورٹ کی صوابدید پر ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا سول ملزم اور فورسز سے وابستہ ملزم میں فرق نہیں ہونا چاہیے؟ ایک سویلین کو آئین بنیادی حقوق کا تحفظ دیتا ہے، آئین سب سے سپریم لاء ہے۔

سویلین اور فورسز سے وابستہ ملزم میں فرق ہونا چاہیے: ایڈووکیٹ خواجہ احمد حسین

ایڈووکیٹ خواجہ احمد حسین نے جواب دیا کہ بالکل دونوں ملزمان میں واضح فرق ہونا چاہیے، مسلح افواج میں جانے والے نے خود کو آرمی ایکٹ کے تابع کرنے کی رضامندی دی ہوتی ہے، ایک عام شہری کا معاملہ اس سے الگ ہوتا ہے، سپریم کورٹ میں آئین کا آرٹیکل آٹھ تین پڑھنا چاہوں گا، یہاں کہا گیا آرمی ایکٹ کو آرٹیکل آٹھ میں بنیادی حقوق سے مستثنیٰ کیا گیا۔

وکیل نے کہا کہ آرٹیکل آٹھ تین میں آرمڈ فورسز کے “ممبرز” کا ذکر ہے، آئین سازوں نے آرمڈ فورسز کے “ممبرز” کا ذکر کر کے سب واضح کر دیا، واضح ہو گیا اس قانون کا اطلاق عام شہریوں پر نہیں ہے، اگر عام شہریوں کیلئے گنجائش چھوڑنا ہوتی تو الفاظ مختلف ہوتے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا پھر آرٹیکل آٹھ تین میں ممبرز آف آرمڈ فورسز کے بجائے صرف آرمڈ فورسز ہوتا؟ وکیل خواجہ احمد حسین نے جواب دیا کہ جی بالکل ممبرز کا ذ کر آنے سے طے ہو گیا عام شہریوں کا وہاں ٹرائل نہیں ہوگا، دوسرا نکتہ ہے کہ عام شہریوں کا اندر گٹھ جوڑ ہو تو ٹرائل ہو سکتا ہے، گٹھ جوڑ کے الفاظ بھی آئین یا قانون میں نہیں صرف ایک فیصلے میں ہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی، جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین کل بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث خواجہ حارث کے دلائل اپنا جسٹس جمال خان مندوخیل نے مہران اور کامرہ بیس جسٹس حسن اظہر رضوی سویلینز کے ٹرائل فوجی عدالتوں میں خواجہ احمد حسین وکیل وزارت دفاع بلوچستان حکومت زیادہ سنگین ہے نے جواب دیا کہ خواجہ حارث نے ا رمڈ فورسز عام شہریوں سپریم کورٹ ا رمی ایکٹ جی ایچ کیو مئی کا جرم ا رٹیکل 175 فیصلے میں نے کہا کہ ترمیم کے کے فیصلے کا ٹرائل کہا کہ ا ہوا تھا کرنے کی کے تحت کا ذکر

پڑھیں:

سپریم کورٹ: چیف لینڈ کمشنر پنجاب بنام ایڈمنسٹریٹو اوقاف ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کیس کا فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے  چیف لینڈ کمشنر پنجاب بنام ایڈمنسٹریٹو اوقاف ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کیس کا فیصلہ جاری کردیا ،سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عدالتی فیصلے پر اپیل یا نظرثانی کی درخواست دائر ہونے سے اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا ۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے چیف لینڈ کمشنر پنجاب بنام ایڈمنسٹریٹو اوقاف ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کیس میں  فیصلہ جاری کیا۔ مقدمہ لاہور ہائی کورٹ کے ایک دہائی پرانے فیصلے سے متعلق تھا جس میں ریونیو حکام کو معاملہ قانون کے مطابق دوبارہ دیکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ واضح ہدایات کے باوجود ڈپٹی لینڈ کمشنر بہاولپور نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے خود تسلیم کیا کہ فیصلے پر کوئی حکم امتناع موجود نہیں تھا۔ اس اعتراف سے ثابت ہوتا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کا کوئی قانونی جواز موجود نہیں۔سپریم کورٹ نے اس طرزعمل کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریمانڈ بیک کئے گئے معاملات کو اکثر غیر سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور بعض اوقات غیر معینہ مدت تک لٹکا دیا جاتا ہے جو ناقابل قبول ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جب اعلیٰ عدالتیں معاملہ واپس بھیجیں تو ان پر مخلصانہ اور فوری عملدرآمد ضروری ہے۔ صرف اپیل دائر ہو جانے سے حکم غیر موثر نہیں ہوتا جب تک اس پر باقاعدہ حکم امتناع جاری نہ ہو۔چیف جسٹس نے فیصلے میں لکھا کہ یہ طرز عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے اور اس پر فوری توجہ دینا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ نے بورڈ آف ریونیو پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ عدالتی فیصلوں پر عمل کے لیے پالیسی ہدایات کو حتمی شکل دے اور تین ماہ میں عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار کو جمع کروائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ نے "ادے پور فائلز" سے متعلق تمام عرضداشتوں کو دہلی ہائی کورٹ بھیجا، مولانا ارشد مدنی
  • سپریم کورٹ نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قراردیدی
  • سپریم کورٹ: ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قرار
  • عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے سے متعلق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا فیصلہ جاری
  • سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری لازمی قرار
  • ضمانت قبل ازگرفتاری مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے،چیف جسٹس  پاکستان  نے فیصلہ جاری کردیا
  • یہودی درندوں کے حملوں سے 79 مسلمان غزہ میں شہید
  • توہینِ مذہب الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
  • زیر التوا اپیل کی بنیاد پر عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد روکنا توہین کے مترادف ہے، سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ: چیف لینڈ کمشنر پنجاب بنام ایڈمنسٹریٹو اوقاف ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کیس کا فیصلہ جاری